اے آئی سیکٹر میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔ امریکی ٹیک کمپنی اوپن اے آئی نے پیر کو اپنا نیا چیٹ جی پی ٹی ٹول ’ڈیپ ریسرچ‘ لانچ کیا۔
EPAPER
Updated: February 04, 2025, 1:12 PM IST | Agency | New York
اے آئی سیکٹر میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔ امریکی ٹیک کمپنی اوپن اے آئی نے پیر کو اپنا نیا چیٹ جی پی ٹی ٹول ’ڈیپ ریسرچ‘ لانچ کیا۔
اے آئی سیکٹر میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔ امریکی ٹیک کمپنی اوپن اے آئی نے پیر کو اپنا نیا چیٹ جی پی ٹی ٹول ’ڈیپ ریسرچ‘ لانچ کیا۔ یہ لانچ ٹوکیو میں اعلیٰ سطحی میٹنگوں سے پہلے ہوا ہے۔ دریں اثنا، چین کا نیا اے آئی چیٹ بوٹ ڈیپ سیک بھی زبردست گونج پیدا کر رہا ہے اور سلیکن ویلی پر رفتار بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھا رہا ہے۔ چین کے ڈیپ سیک نے امریکی اے آئی ڈیولپرس کو اپنی تیز رفتار اور کم لاگت والے ماڈل سے پریشان کر دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس نئی اے آئی ٹیکنالوجی نے اوپن اے آئی جیسے بڑے کھلاڑیوں کو زیادہ تیزی سے اختراعات کرنے کی ترغیب دی ہے۔ اوپن اے آئی اب ’ڈیپ ریسرچ ‘کے ساتھ ایک قدم آگے بڑھا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹول منٹوں میں وہ کام کر سکتا ہے جسے کرنے میں انسان کو گھنٹے لگتے ہیں۔ اوپن اے آئی نے اپنے بیان میں کہا’’ اوپن اے آئی ڈیپ ریسرچ کا اگلا بڑا ایجنٹ ہے، جو آپ کے اشارے پر عمل کرے گا، ویب پر سیکڑوں ذرائع سے معلومات جمع کرے گا، اس کا تجزیہ کرے گا اور ایک تحقیقی تجزیہ کار کی سطح پر رپورٹ تیار کرے گا۔