• Tue, 20 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیتا کیمپ: محمد ہارون سنجر- غلام احمد خاں آرزو کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Updated: January 20, 2026, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

پیر کو چیتاکیمپ میونسپل میدان میں علاقے کی رکنِ اسمبلی ثناء ملک کے ہاتھوں محمد ہارون سنجر- غلام احمد خان آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ۴۷؍ویں سیزن کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ 

Member of Parliament Sana Malik and others at the inauguration of the cricket tournament at Cheetah Camp. Picture: INN
چیتاکیمپ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر رکن اسمبلی ثناء ملک اور دیگر افراد۔ تصویر: آئی این این
پیر کو چیتاکیمپ میونسپل میدان میں علاقے کی رکنِ اسمبلی ثناء ملک کے ہاتھوں محمد ہارون سنجر- غلام احمد خان آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ۴۷؍ویں سیزن کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ 
اس موقع پر ثناء ملک نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹینس کرکٹ ٹورنامنٹ نہ صرف اس علاقے بلکہ پوری ممبئی کا ایک بڑا اور مقبول ٹورنامنٹ ہے  اسی لئے اسے ’چیتاکیمپ کے ورلڈ کپ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورے چیتاکیمپ میں صرف ایک ہی گراؤنڈ موجود ہے مگر کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مدنظر کربلا میدان کو ایک جدید اور بہتر اسپورٹس گراؤنڈ میں تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین، سنجر خانوادہ کو اس ٹورنامنٹ کو لگاتار ۴۷؍ برس تک بحسن و خوبی  جاری رکھنے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی۔ 
دریں اثناء ٹورنامنٹ کے پہلے دن گروپ ’اے‘ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ’برو الیون‘ اور’ ناسا‘ کے درمیان کھیلا گیا۔ برو ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ’برو‘ کی جانب سے عاقف، سدرشن، بخش اور مہادیش نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا جبکہ ’ناسا‘ کی طرف سے صرف سفیان ہی اپنی ٹیم کیلئے رنز بنانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
’ناسا‘ اپنے ۴؍ اووروں میں محض۲۱؍ رن پر سمٹ گئی۔ اس طرح ’برو‘ کو۲۲؍ رنوں کا ہدف ملا۔ ’برو‘ نے یہ ہدف محض۲؍ اووروں اور ایک گیند میں آسانی سے حاصل کرلیا۔ ’ناسا‘ کی جانب سے پہلا اوور فاروق نے کیا جو کافی مہنگا ثابت ہوا۔ فاروق کے اوور میں فہد نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے۱۸؍ رنز بنائے۔ ’ناسا‘ کی جانب سے دوسرا اوور التمش نے کیا اور ایک وکٹ کے ساتھ میڈن اوور کیا۔ تاہم تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر’ برو‘ کے بلے باز نے چوکا لگا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں شاندار بیٹنگ پر فہد کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK