Inquilab Logo

ممبئی: چمبور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ۵؍ گھر تباہ، ۶؍ افراد زخمی

Updated: November 29, 2023, 12:55 PM IST | Mumbai

چمبور، ممبئی کے اولڈ براک علاقے میں آج صبح ۷؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پر گیس سلنڈر پھٹنے کے سبب ۵؍ گھر تباہ ہو گئے۔ اس حادثے میں ۶؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں شتابدی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس دوران ۱۱؍ افراد کو بچایا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شہری انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ چمبور کے ایک علاقے میں ایک گھر میں گیس سلنڈ ر پھٹنے کے سبب اس گھر سمیت ۵؍ گھر گر گئے ہیں جس کے سبب ۵؍ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ۱۱؍ افراد کو بچایا گیا ہے۔ یہ حادثہ چمبور کے گلف کلب کے قریب اولڈ براک علاقے میں صبح ۷؍بجکر ۵۰؍ منٹ پر پیش آیا تھا۔ شہری حکام کے مطابق ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹا جس کے سبب ۵؍ گھر گر گئے۔ اس حادثے میں ۶؍افراد، جن میں ایک ۴۷؍ سالہ خاتون بھی شامل ہیں، زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو شتابدی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں او پی ڈی میں ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹر ان کی حالت اب ٹھیک بتا رہے ہیں۔ ۱۱؍ افراد، جن میں گھر کے سامنے کھڑے رہنے والے ۵؍ افراد بھی شامل ہیں، کوبچایا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے کہا ہے کہحادثہ پیش آنے کے بعد ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا۔ ۵؍ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اب بھی جائے وقوع پر موجود ہیںاور یقین دہانی کیلئے سرچ آپریش جاری ہے کہ کوئی بھی گھروں کے ملبے میں نہ پھنسا ہواہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK