Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیتک اسکرین ایوارڈز: ’’ہوم باؤنڈ‘‘ بہترین فلم ، ’’دُھرندر‘‘ کا غلبہ

Updated: April 06, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai

۵اپریل کوممبئی میں منعقد ہونے والے چیتک اسکرین ایوارڈس ۲۰۲۶ء میں ۲۰۲۵ء کی بہترین فلموں اور او ٹی ٹی سیریز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ سب سے بڑی فاتحین میں شامل رہی جبکہ رنویر سنگھ اور یامی گوتم نے اداکاری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

Film Haq.Photo:INN
فلم حق۔ تصویر:آئی این این

۵اپریل کوممبئی   میں منعقد ہونے والے چیتک اسکرین ایوارڈس ۲۰۲۶ء میں ۲۰۲۵ء کی بہترین فلموں اور او ٹی ٹی سیریز کو اعزازات سے نوازا گیا۔ آدتیہ دھر کی فلم ’’دُھرندھر‘‘  سب سے بڑی فاتحین میں شامل رہی  جبکہ رنویر سنگھ اور یامی گوتم  نے اداکاری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اس تقریب کی میزبانی عالیہ بھٹ، سنیل گروور، ذاکر خان اور سوربھ دویدی  نے کی۔ اس دوران نئے ٹیلنٹ کو بھی ڈیبیو اور معاون زمروں میں سراہا گیا۔شام کا زیادہ تر حصہ ’’دُھرندھر‘‘ کے نام رہا، جس نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے، جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ہوم باؤنڈ  نے اپنی مضبوط کہانی کے باعث بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا۔
مکمل فاتحین کی فہرست
 بہترین فلم: ہوم باؤنڈ،بہترین ہدایتکار:آدتیہ دھر،   بہترین اداکار (مرد): رنویر سنگھ ،  بہترین اداکارہ (خاتون):یامی گوتم ،  بہترین معاون اداکار (مرد):اکشے کھنہ  (’’دُھرندھر‘‘)، بہترین معاون اداکارہ (خاتون):شالینی وتسا (ہوم باؤنڈ) ،بریک تھرو اداکار (مرد): اہان پانڈے ،(سیارہ)،بریک تھرو اداکارہ (خاتون):انیت پانڈا (سیارہ)، بریک تھرو ہدایتکار: شاذیہ اقبال۔ بہترین سینماٹوگرافی: وکاش نولکھا (’’دُھرندھر‘‘)، بہترین ایڈیٹنگ:  شیوکمار پانیکر (’’دُھرندھر‘‘)، بہترین پروڈکشن ڈیزائن: جوہرائے سینی، (’’دُھرندھر‘‘)،بہترین ساؤنڈ ڈیزائن: بشوا دیپ چٹرجی (’’دُھرندھر‘‘) ،بہترین وی ایف ایکس:’’دُھرندھر‘‘ ،بہترین کہانی و اسکرین پلے: ہوم باؤنڈ ، بہترین مکالمے:آدتیہ دھر (’’دُھرندھر‘‘)۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل: آر سی بی کی شاندار جیت، سی ایس کے کو مسلسل تیسری شکست


 میوزک ایوارڈز
بہترین گانا:سیارہ ،  بہترین گیت نگار: گلزار ، بہترین پلے بیک سنگر (مرد): فہیم عبداللہ،  بہترین پلے بیک سنگر (خاتون): شریا گھوشال،  بہترین بیک گراؤنڈ اسکور: شاشوت سچدیو،  بہترین کوریوگرافی: شرارت ، ’’دُھرندھر‘‘،  بہترین کاسٹیوم ڈیزائن: چھاوا اور ’’دُھرندھر‘‘ (مشترکہ طور پر)،بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ:’’دُھرندھر‘‘،بہترین ایکشن:’’دُھرندھر‘‘۔ 

یہ بھی پڑھئے:انٹرنیٹ پررنویر سنگھ کے ذریعہ شریا گھوشال کی نقل کا ویڈیو وائرل


  او ٹی ٹی ایوارڈز
 بہترین او ٹی ٹی فلم:اسٹولن ،  بہترین او ٹی ٹی اداکار (مرد) : ابھیشیک بنرجی،  بہترین او ٹی ٹی اداکارہ (خاتون):ثانیہ ملہوترا،    بہترین او ٹی ٹی ہدایتکار: کرن تیج پال  ،بہترین او ٹی ٹی اسکرپٹ: اسٹولن ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK