رنویر سنگھ نے ایک ہلکے پھلکے لمحے میں گلوکارہ شریا گھوشال کی نقل کرکے مداحوں کو محظوظ کر دیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
EPAPER
Updated: April 06, 2026, 3:17 PM IST | Mumbai
رنویر سنگھ نے ایک ہلکے پھلکے لمحے میں گلوکارہ شریا گھوشال کی نقل کرکے مداحوں کو محظوظ کر دیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رنویر سنگھ نے ایک ہلکے پھلکے لمحے میں گلوکارہ شریا گھوشال کی نقل کرکے مداحوں کو محظوظ کر دیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر(این ایم اے سی سی ) کی تیسری سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک گفتگو میں رنویرسنگھ نے گھوشال کے گانے کے انداز کو دُہرانے کی کوشش کی اور بتایا کہ ان کا گانا’’لٹّو‘‘ ان کے پسندیدہ گانوں میں شامل ہے۔
رنویر کے ذریعہ کی جانے والی اس نقل نے بہت سے صارفین کو ان کے جوش و خروش کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔ خود شریا بھی حیران رہ گئیں کہ رنویر کو گانے کے بول یاد تھے۔ ایک ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارف نے لکھا کہ ’’ رنویر سنگھ واقعی ایک گرگٹ کی طرح ہیں۔ ذرا اس لہجے کو دیکھیں، خود شریا گھوشال بھی حیران ہیں۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’شریا نے خود کہا کہ رنویر ان کے تمام گانے یاد رکھتے ہیں اور گاتے بھی ہیں، لیکن یہ پرفارمنس کچھ الگ ہی تھی… کچھ لوگ تو کہہ رہے ہیں کہ وہ بہتر لگ رہے تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:سچترا سین پہلی اداکارہ ہیں جنہیں ماسکو میں ایوارڈ دیا گیا
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’ شریا گھوشال کا ری ایکشن دیکھیں! ‘‘ یہ کلپ این ایم اے سی سی ایونٹ کے دیگر وائرل لمحات کے ساتھ سامنے آیا، جہاں سنگھ کی توانائی سے بھرپور موجودگی نمایاں رہی۔ تقریب میں، رنویر نےشریا گھوشال اور گلوکار شنکر مہادیون کے ساتھ اسٹیج پر’’گلاں گودیاں‘‘ کی لائیو پرفارمنس میں حصہ لیا۔ نیتاامبانی بھی اداکار کے ساتھ ’’ہیلو ہیلو‘‘ جیسے گانوں پر رقص کرتی ہوئی نظر آئیں جبکہ مکیش امبانی یہ منظر دیکھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:’’غیر قانونی اسکولوں میں بچوں کا داخلہ نہ کروائیں ‘‘
رنویر نے اس موقع پر نیوی بلیو بند گلے کا بلیزر پہنا ہوا تھا جس پر سنہری بٹن نمایاں تھے، اس کے ساتھ سفید شرٹ، ہم رنگ پینٹ اور براؤن فارمل جوتے تھے۔ انہوں نے سلک پاکٹ اسکوائر، رنگین دھوپ کے چشمے اور ڈائمنڈ اسٹڈ بالیوں کے ساتھ اپنا انداز مکمل کیا، جبکہ ان کی داڑھی تراشی ہوئی اور بال نہایت سلیقے سے سیٹ تھے۔