Inquilab Logo Happiest Places to Work

چیف جسٹس نے گرگاؤں میں شیرولکر اسکول کا دورہ کیا جہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی

Updated: July 07, 2025, 3:44 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

چیف جسٹس آف انڈیا بھوشن گوائی نے اتوار کو شیرولکر ودیالیہ، میڈیکل کالج اور اسپتال، گرگاؤں (ممبئی )کا دورہ کیا اور اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔

The Chief Justice reminisces while sitting in a classroom at his alma mater. Photo: INN
اپنے مادرعلمی کے ایک کمرہ جماعت میں بیٹھ کر چیف جسٹس یادوں کو تازہ کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

چیف جسٹس آف انڈیا بھوشن گوائی نے اتوار کو شیرولکر ودیالیہ، میڈیکل کالج اور اسپتال، گرگاؤں (ممبئی )کا دورہ کیا اور اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کیا۔ جسٹس گوائی جنہوں نے اپنی ابتدائی تا ثانوی تعلیم اسی اسکول سے حاصل کی ہے، اس موقع پر ان اساتذہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پڑھایا تھا اور ان کی شخصیت سازی میں تعاون کیا تھا۔ 
 اس خاص موقع پر مہاراشٹر کے ہنر مندی کے وزیر اور ممبئی شہر کے نگراں وزیر منگل پربھات لودھا، بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس مادھو جمعدار، ڈاکٹروں کے گروپ کے صدر کشور رنگنیکر، پرنسپل سانچیتا گاؤڑے اور دیگر معززین موجود تھے۔ 
 چیف جسٹس نے کہاکہ ’’میں آج جس مقام پر پہنچا ہوں اس میں میرے اساتذہ اور اس اسکول نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس اسکول سے مجھے جو تعلیم اور اقدار ملی ہے اس نے میری زندگی کو صحیح سمت دی۔ میری تقریری صلاحیتیں بھی یہیں سے پروان چڑھیں۔ تقریری مقابلوں اور ثقافتی پروگراموں نے مجھے اعتماد دیا اور ان مواقع نے مجھے تشکیل دیا۔ ‘‘ انہوں نے انہوں نے طلباء کو پیغام دیا کہ ’’میں نے خود مراٹھی میڈیم میں تعلیم حاصل کی ہے۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے مضامین کی گہری سمجھ آتی ہے اور اچھی اقدار بھی ملتی ہیں جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتی ہیں۔ ‘‘ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے جسٹس دیپنکر دتا نے بھی شرکت کی اور انہوں  نےکہا کہ بامبے ہائی کورٹ میں ججوں کی کمی ہے اور کام زیادہ ہے۔ لہٰذا انہوں نے یہاں کے ججوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کام کاج اور زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھیں۔ چیف جسٹس گوائی نے اسکول کے کلاس رومز، ریڈنگ روم اور پینٹنگ ڈپارٹمنٹ وغیرہ کا بھی دورہ کیا اور اپنے پرانے ہم جماعتوں سے مل کر پرانی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے طلبہ کی طرف سے کئے گئے احترام کو انتہائی جذباتی اور قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ ان کی موجودگی اسکول کیلئے انتہائی متاثر کن ثابت ہوئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK