Inquilab Logo

ریاست کے سرکاری ملازمین کو نئی پنشن اسکیم نافذ کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اعلان

Updated: March 03, 2024, 9:58 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ملازمین کی متعدد تنظیموں سے اتفاق رائے کے بعد یہ اسکیم نافذ کی جارہی ہے اور بازار میں اتار چڑھاؤ ریاستی حکومت برداشت کرے گی: وزیر اعلیٰ

Chief Minister Eknath Shinde explained about pension in the Assembly
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اسمبلی میں پنشن کے تعلق سے وضاحت کی

بجٹ اجلاس کی اختتامی تقریر میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا کہ ریاستی ملازمین کو نئی پنشن اسکیم کے تعلق سے ماہرین کمیٹی کی سفارشات اور ملازمین کی تنظیموں سے بات چیت اور اتفاق رائے بننے کے بعد ریاستی حکومت نے نئی پنشن اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسکیم قانون ساز اسمبلی اور کونسل دونوں میں منظور کی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے لاکھوں ملازمین اور افسران کوروشن مستقبل میسر ہو سکے گا۔نئی اسکیم کے مطابق ملازمین کو پچھلی تنخواہ کی ۵۰؍ فیصد رقم اور مہنگائی الاؤنس پنشن ملے گا جبکہ ان کے اہلِ خانہ کو (فیملی پنشن) بھی پچھلی تنخواہ کی ۶۰؍ فیصد رقم اورمہنگائی الاؤنس دیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یہ بھی اعلان کیا کہ بازار میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) میں سرمایہ کاری کا خطرہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔
کس پر نئی پنشن اسکیم نافذ کی جائےگی
  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) نے بتایا کہ ’’حکومت نے یکم نومبر ۲۰۰۵ء کو اور اس کے بعد تعینات ملازمین اور افسران کیلئے نئی ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم متعارف کروائی ہے۔ نیز مرکزی حکومت کے مطابق یکم اپریل ۲۰۱۵ء سے ریاستی سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن سسٹم لاگو کیا گیا ہے۔ 
 اس مالی سال میں ریاست میں ریاستی سرکاری  ملازمین اور ریاستی خود مختار اداروں کے ملازمین کی تعداد۱۳؍ لاکھ ۴۵؍ ہزار ہے اور اس میں قومی پنشن نظام کے تحت ملازمین کی تعداد ۸؍ لاکھ ۲۷؍ہزار ہے۔ حکومت کے ذریعے پرانی پنشن اسکیم پر۵۲؍ ہزار۶۸۹؍کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قومی پنشن سسٹم کے تحت حکومت کا حصہ۷؍ہزار ۶۸۶؍کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ اجرت پر کل خرچ ایک  لاکھ۲۷؍ ہزار۵۴۴؍کروڑ روپے ہے۔
نئی پنشن اسکیم اور پرانی پنشن اسکیم میںفرق:
۔ پرانی پنشن اسکیم کے تحت ملازمین جو کل رقم جمع ہوتی تھی وہ سود کےساتھ دی جاتی تھی جبکہ نئی پنشن اسکیم میں یہ سہولت نہیں بلکہ حکومت پنشن کی رقم مارکیٹ میں لگائی گئی اور مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق پنشن کم یا زیادہ ہو گی جو غیر یقینی صورتحال ہے لیکن حکومت نے مارکیٹ کے اترا چڑھاؤ کی ذمہ داری خود لی ہے اور رقم نہیں ہونے دی گی ۔
۔ ٹیکس فوائد:پرانی پنشن اسکیم  میں پنشن کی رقم ٹیکس سے پاک ہے۔ تاہم، نئی پنشن اسکیم کے مطابق، رقم کا۶۰؍ فیصد ٹیکس سے پاک ہے اور باقی۴۰؍ فیصد ٹیکس قابل ہے اگر اسے سالانہ میں لگایا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK