Inquilab Logo

منوج جرنگے ادھو ٹھاکرے اور شرد پوارکی زبان بول رہے ہیں : وزیر اعلیٰ

Updated: February 26, 2024, 11:46 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

انتباہ دیا کہ ریاست کا لا اینڈ آرڈربگاڑنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ منوج جرنگے کی الزام تراشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Chief Minister Shinde, Deputy Chief Ministers Ajit Pawar and Devendra Farnavis and others at the press conference. Photo: INN
وزیراعلیٰ شندے، نائب وزرائے اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فرنویس اور دیگر پریس کانفرنس میں۔ تصویر : آئی این این

مراٹھا ریزرویشن تحریک کے لیڈر منوج جرنگے پاٹل نے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس پر الزام عائد کیا ہے کہ فرنویس انہیں جان سے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، جرنگے نے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ فرنویس کو قابل اعتراض طریقے سے مخاطب کیا اور دھمکی دی ہے کہ وہ فرنویس کے سرکاری بنگلہ ’ساگر‘ پر آئیں گے۔ اس بدتمیزی پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرنگے اب دوسروں کی دی ہوئی اسکرپٹ پڑھ رہے ہیں اور ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے انتباہ دیا ہے کہ ریاست میں امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ جس بد تمیزی سے جرنگے بول رہے ہیں وہ مہاراشٹر کی تہذیب نہیں ہے۔ 
 اتوار کو سہیادری سرکاری گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ نےکہاکہ ’’ منوج جرنگے جب تک مراٹھا سماج کی فلاح کیلئے کام کر رہے تھے سرکار نے ان کی ایک ایک بات سنی۔ انہوں نے مراٹھا کنبی سرٹیفکیٹ دینے کا مطالبہ کیا سرکا ر نے اسے جاری کرنے کےمراکز شروع کئے اور بڑے پیمانے پر کنبی سرٹیفکیٹ جاری کئے، جرنگے نے کہاکہ مراٹھا پسماندہ ہیں، سرکار نے ایک کمیٹی بنائی، پسماندگی کا سروے کروایا اور رات دن کام کر کے ریکارڈ مدت میں سروے مکمل کیا گیا۔ حکومت نے تمام ضروری اور قانونی امور مکمل کرتے ہوئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایااور مراٹھا کو ۱۰؍ فیصد ریزرویشن دیا۔ اب جرنگے یہ بتائیں کہ سرکار کی کہاں غلطی ہوئی ہے۔ ‘‘  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’ سرکار نے مراٹھا کو قانونی طو رپر برقرار رہنا والا ریزرویشن دینے کا عہد کیا ہے لیکن جرنگے وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ کے خلاف اول فول بکنے لگے ہیں۔ ہمیں معلوم ہیں کہ جرنگے کس کی بولی بول رہے ہیں۔ وقت آنے پر انہیں بے نقاب کریں گے۔ ‘‘ فرنویس نےجرنگے کے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ’’ ساگر سرکاری بنگلہ ہے کوئی بھی وہاں آ سکتا ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK