Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعلیٰ وجے نے پھرکہا، ’’نیٹ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے‘‘

Updated: July 23, 2026, 3:34 PM IST | Chennai

تمل ناڈو کےوزیر اعلیٰ نے راہل گاندھی کو گھسیٹ کر لے جانے پر شدید تنقید کی اور اسے جمہوری حقوق پر حملہ قرار دیا۔

Vijay. Photo: INN
وجے۔ تصویر: آئی این این

نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں کے سبب دہلی میں جاری طلبہ کے احتجاج کے درمیان تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے تھلاپتی نے مرکزی حکومت سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ امتحان کو ہی مکمل طور سے ختم کر دیا جائے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ وجے نے راہل گاندھی کو دھرنے سے حراست میں لئے جانے پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے کی پارٹی ٹی وی کے نے ’ ایکس‘ پر وجے کے بیان کی  ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’نیٹ امتحان سسٹم کے نافذ ہونے کے بعد سے نہ صرف اس کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ طلبہ شدید ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ان کے مستقبل کے خواب ایک بڑے سوالیہ نشان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔‘‘ وجے نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’’نیٹ امتحان کی وجہ سے ہر سال طلبہ کو ہونے والا نقصان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس لیے ہم مرکزی حکومت سے نیٹ امتحان کو مستقل طور پر ختم کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ اس امتحان کو ختم کرکے اس پرانے سسٹم پر واپس جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ پر غیر ضرورر دبائو نہیں پڑتا تھا ۔

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی غنڈے بھیج رہی ہے: سی جے پی نے مودی کا بیان مسترد کردیا

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر دھرنا دینے والےراہل گاندھی، ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی سمیت سرکردہ لیڈران کو حراست میں  لئے جانے پر ٹی وی کے نے کہا کہ راجدھانی میں جمہوریت کا اس طرح گلا گھونٹنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہلی میں نوجوانوں کے پرامن احتجاج کی حمایت میں میدان میں اترے راہل گاندھی کو دہلی پولیس کے ذریعہ گھسیٹ کر لے جانا جمہوری حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ وزیر اعلیٰ وجے نے احتجاج کو جمہوریت کی روح قرار دیا  اور کہا کہ کسی بھی احتجاج کو اس طرح سے دبانا مناسب نہیں ہے۔ یہ جمہوری روح کے منافی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK