Inquilab Logo

چین اور ہونڈوراس میں سفارتی تعلقات قائم،ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

Updated: March 27, 2023, 12:19 PM IST | Beijing

دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور خواہشات کے مد نظر یہ اقدام کیا گیا ہے ، ہونڈوراس نے متحدہ چین کو تسلیم کرلیا اور تائیوان سے تمام سفارتی تعلقات ختم کر لئے

Chinese Foreign Minister Chen Gong and his Honduran counterpart Eduardo Enrique Reyna.
چینی وزیر خارجہ چین گانگ اور ہنڈوراس کے ان کے ہم منصب ایڈورڈو انریق رینا ۔

چین اور ہونڈوراس  کے درمیان اتوار کو سفارتی تعلقات  قائم ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک نے  بیجنگ میں ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کئے ہیں۔ دریں اثناء ہونڈوراس نے بھی تائیوان سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کر دیئے  ہیں۔ ا س کی چین  نے تعریف کی ہے۔ 
  واضح رہے کہ بیجنگ انتظامیہ متحدہ  چین کی پالیسی کے تحت تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے ۔ اقوام متحدہ  اوردیگر عالمی اداروں میں اس کی نمائندگی اور دیگر ممالک سے اس کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کی مخالفت کرتا  ہے۔ گزشتہ دنوںامریکی لیڈرو ں کی تائیوان دورے پر  واشنگٹن اور بیجنگ میں تنازع ہوگیا تھا۔ 
  میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو چین کے درارالحکومت  میںچین کے وزیر خارجہ چین گانگ اور ہنڈوراس کے  ان کے ہم منصب ایڈورڈو انریق رینا نے مذاکرات کے بعد اعلامیے پر دستخط کئے۔اعلامیے کے مطابق  چین اور ہنڈوراس نے دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اورسفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق اس اعلامیے پر دستخط کی تاریخ (۲۶؍ مارچ۲۰۲۳ء ) سے ہوگا۔
 اعلامیے کےمطابق دونوں حکومتوں نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے باہمی احترام کا وعدہ کیا ہے۔  ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں  مداخلت سے باز رہنے کا بھی یقین دلایا ہے ۔  برابری اور  پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا  ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ،’’ ہونڈور اس کی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے،  وہ ہے متحدہ چین ، اس کی حکومت  پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے اور تائیوان چین کا’ اٹوٹ‘ حصہ ہے۔‘‘
  ہونڈوراس کی حکومت اسی دن سے تائیوان  سےسفارتی تعلقات منقطع کر دے گی اور یہ عہد کرتی ہے کہ وہ اب تائیوان  سے کوئی سرکاری تعلق یا سرکاری  رابطہ نہیں کرے گی۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی حکومت  نے ہونڈوراس کی حکومت کے اس موقف کی تعریف کی۔ 

beijing china Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK