چینی خلا بازوں کے پھنسنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ،ان خلابازوں کو بچانے کیلئے ’ایلون مسک کو بھیجو، ساتھ ہی اپیل کی کہ اسپیس ایکس سے مدد حاصل کی جائے، جیسا کہ سنیتا ولیمس کو بچایا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: November 07, 2025, 6:11 PM IST | Washington
چینی خلا بازوں کے پھنسنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ،ان خلابازوں کو بچانے کیلئے ’ایلون مسک کو بھیجو، ساتھ ہی اپیل کی کہ اسپیس ایکس سے مدد حاصل کی جائے، جیسا کہ سنیتا ولیمس کو بچایا گیا تھا۔
تین چینی خلاباز (تائیکوناؤٹس) خلاء میں پھنس گئے جب بدھ کو تیانگونگ اسپیس اسٹیشن سے واپسی کا سفر روک دیا گیا۔ شینزو-۲۰؍ ٹیم کے کمانڈر چین ڈونگ اور نئے ارکان چین ژونگروئی اور وانگ جی کی۵؍ نومبر کو واپسیمتوقع تھی، لیکن خلائی ملبے کے خلائی جہازسے ٹکرانے کے شبہ میں حکام نےواپسی ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ان خلابازوں کا سفر ہند نژاد سنیتا ولیمس کی خلاء سے ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے ذریعےزمین پر بحفاظت واپسی کے ایک مہینے سے بھی کم عرصے بعد ہوا تھا۔ اس تعلق سے چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے بدھ کو بغیر کوئی تفصیل فراہم کئے ایک بیان میں کہا کہ ’’اثرات کا تجزیہ اور خطرے کا جائزہ جاری ہے،“
یہ بھی پڑھئے: سنیتا ولیمس کے بعد اب تین چینی خلاء باز خلاء میں پھنس گئے
چینی خلائبازوں کا۶؍ ماہ کا مشن۵؍ نومبر کو ختم ہونا تھا۔ تاہم ان کی واپسی ملتوی ہونے پر انٹر نیٹ صارفین اس واقع کا موازنہ سنیتا ولیمس سے کرنے لگے جو ۲۸۶؍ دن خلاء میں پھنسنے کے بعد زمین پر لوٹی تھیں اور ان کی واپسی ایلون مسک کی اسپیس ایکس کی مدد سے ممکن ہوپائی تھی۔اس سے قبل ان خلابازوں کو اپنے اصل اسٹارلائنر خلائی جہاز میں ہیلیئم لیکس اور تھرسٹر ناکامیوں کے بعد۲۸۶؍ دنوں تک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر رہنا پڑا۔ اس خلائی مشن نے ایلون مسک اور ان کی کمپنی کوسرخیوں میں لا کھڑا کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک کیلئے ایک ٹریلین ڈالر کا تنخواہی پیکیج منظور،پہلےکھرب پتی بننے کے قریب
دریں اثناء انٹرنیٹ صارفین ایک بار پھر ایلون مسک اور اسپیس ایکس کو نجات دہندہ بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ مشہور ایرو اسپیس تبصرہ نگار یو جن (عرف اسٹیڈز سکارف) کے چینی حکام کو تائیکوناؤٹس کو زمین پر واپس لانے کے لیے ’پلان بی‘ پرعمل درآمد کرنے کی تجویز کے بعد، شہریوں نے ’ایلون مسک سے مدد مانگنے کی اپیل شروع کردی۔ جس کے جواب میں جن نے ویبو پر اپنے فالوورز کو بتایاکہ شینزو-۲۰؍ اور لانگ مارچ ایف ۲؍لانچرپہلے ہی اسٹینڈ بائی پر ہیں۔ یہ ہمارا رولنگ بیک اپ میکانزم ہے،“ ۔ ”وہ ’ایمرجنسی ڈیوٹی‘ موڈ میں ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہمارے خلائبازوں کو محفوظ گھر لانے کے لیے تیار ہیں۔“ جبکہ سوشل میڈیا صارفین اس کام کیلئے ایلون مسک پر بھروسہ ظاہر کر رہے ہیں۔مسک کے سنی ولیمز اور بچ ول مور کیس کی بدولت اس میدان میں شاندار کامیابی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے، سوشل میڈیا صارفین پہلے ہی اسے تاریخ دہرانے پر بھروسہ کر رہے ہیں۔