اشتعال انگیز اقدامات پرزور دیا لیکن امریکہ اور جاپان کانام نہیں لیا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2026, 1:47 PM IST | Agency | Beijing
اشتعال انگیز اقدامات پرزور دیا لیکن امریکہ اور جاپان کانام نہیں لیا۔
چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرنا چاہئے اور رجعت پسند تاریخی رجحانات کی دوبارہ واپسی کو روکنا چاہئے۔ڈونگ نے بدھ کو۱۳؍ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ ان کے تبصرے کو بالواسطہ طور پر جاپان پر تنقید سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بین الاقوامی کشیدگی کے حل کے لئے ایک نئے اور زیادہ جامع طریقۂ کار پر زور دیا لیکن اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں اور نہ ہی کسی حریف ملک پر براہ راست تنقید کی۔ ڈونگ نے کہا، ’’ہمیں تاریخ کے اسباق کو مدنظر رکھنا چاہئے۔ بالادستی، عسکریت پسندی اور تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے تمام پوشیدہ مظاہر کے خلاف انتہائی چوکس رہنا چاہئے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اوآئی سی نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی
انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں ایسے رویے سے آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں اور نہ ہی اسے برداشت کرنا چاہئے۔ ‘‘
یہ فورم تائیوان اور متنازع جنوبی بحیرۂ چین سے متعلق علاقائی کشیدگی میں اضافے اور ایشیا کے لئے امریکہ کے روایتی سلامتی وعدوں کے بارے میں بڑھتے شکوک کے درمیان منعقد ہو رہا ہے۔یہ اجلاس ایسے وقت میں بھی ہو رہا ہے جب چینی صدر شی جن پنگ کے آئندہ ہفتے واشنگٹن کے متوقع دورے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔ڈونگ کی تقریر ان تبصروں کا تسلسل تھی جو انہوں نے فورم سے قبل غیر ملکی مہمانوں سے ملاقاتوں کے دوران کئے تھے۔