• Fri, 23 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں سڑک کی خستہ حالی سے شہری پریشان

Updated: January 23, 2026, 12:38 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

گندہ پانی سڑک پر جمع ہو تا ہے اور گڑھوں میں بہتا رہتا ہے،پیدل چلنےمیں دشواری اور گاڑیوں کی آمد و رفت میں مشکل۔

This is the condition of the road in Bhiwandi. Picture: Inquilab
بھیونڈی میں سڑک کی یہ حالت ہے۔ تصویر:انقلاب
 یہاں کلیان روڈ پر اپسرا ٹاکیز کے عقب میں واقع سڑک گزشتہ کئی برس سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ سڑک کے کنارے موجود نالا مکمل طور پر بند ہونے کے باعث گندہ پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے اور جگہ جگہ بنے گڑھوں میں بہتا رہتا ہے جس سے اس راستے پر پیدل چلنے  کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی آمد و رفت مشکل ہو تی  ہے۔
یہ سڑک نوی بستی کے سامنے سے باولا کمپاؤنڈ، گنیش سوسائٹی اور امجدیہ روڈ کو جوڑتی ہے جس کے ذریعے نوی پاڑہ، سبھاش نگر، غیبی نگر اور شانتی نگر کی طرف آمد و رفت ہوتی ہے۔ نالے کے پانی کے باعث تقریباً ایک کلو میٹر تک سڑک کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ اسی طرح اپسرا ٹاکیز کے پیچھے سڑک کے کنارے بھاری مقدار میں کچرا جمع ہے  جس سے شدید بدبو پھیل رہی ہے۔اسی راستے سے گنیش سوسائٹی میں واقع سوامی وویکانند اسکول اور امجدیہ اسکول میں پڑھنے والے طلبہ روزانہ آتے جاتے ہیں۔ اس علاقے میں کارخانے اور رہائشی عمارتیں بھی واقع ہیں لیکن سڑک کی بدحالی کے سبب متعدد افراد نے اس روڈ کا استعمال کم یا بند کر دیا ہے۔ مقامی تاجر شاداب عثمانی کے مطابق ان کا کارخانہ اسی علاقے میں ہے مگر وہ سڑک کی خراب حالت کے باعث وہ متبادل راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔
اس ضمن میں سٹی انجینئر جمیل پٹیل نے کہا کہ انہیں اس سڑک کی صورتحال کی مکمل جانکاری نہیں ہے۔ ڈپٹی انجینئر کو موقع پر بھیج کر رپورٹ لی جائے گی۔  فی الوقت میونسپل کارپوریشن کے پاس سڑک مرمت کیلئے کوئی بجٹ دستیاب نہیں ہے اور اگلے سال اس پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK