Inquilab Logo Happiest Places to Work

سی جے پی کا خودکشی کرنے والے طلبہ کے خاندان کو ایک کروڑ روپئے معاوضے کا مطالبہ

Updated: June 19, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

کاکروچ جنتا پارٹی نے پیپر لیک کے سبب خودکشی کرنے والے طلباء کے خاندانوں کے لیے ایک کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، مودی کو لکھے خط میں سی جے پی کے بانی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔

A scene from the Cockroach Janata Party protest. Photo: X
کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور امتحانی بحران کے دوران خودکشی کرنے والے طلباء کے اہل خانہ کو معاوضے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔مودی کے نام ایک خط میں، گروپ کے بانی ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ حالیہ ہفتوں میں۱۱؍ طلباء نے خودکشی کی ہے، جن میں گزشتہ۴۸؍ گھنٹوں میں پانچ اموات شامل ہیں۔خط میں کہا گیا،’’گزشتہ دو مہینوں کے دوران، میں نے ذاتی طور پر ان طلباء کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی ہے جنہوں نے المناک طور پر خودکشی کی۔ ایک بچے کو کھونے کے ناقابلِ برداشت جذباتی صدمے کے علاوہ، یہ خاندان اب شدید اور بڑھتی ہوئی مالی تباہی کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘گروپ نے کہا کہ بہت سے خاندانوں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے بڑے تعلیمی قرضے لیے تھے اور ان کی موت کے بعد برباد ہو گئے۔ خط میں کہا گیا، ’’حکومت کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے قدم اٹھانا چاہیے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ کی انتظامیہ پیپر لیکس کے بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے خودکشی کا شکار ہونے والے تمام خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ جاری کرے۔‘‘کاکروچ جنتا پارٹی نے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: نیوٹن کو سائنسداں کی جگہ’ پائلٹ‘ بتایا گیا

مزید برآں خط میں کہا گیا، ’’ہم طلباء صرف یہ چاہتے ہیں کہ جانوں کے نقصان کے لیے جوابدہی  طے کی جائے۔‘‘ بعد ازاں مرکزی حکومت پر تعلیمی نظام میں در آئے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے، گروپ نے مودی سے پردھان کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل کی۔خط میں کہا گیا،’’بار بار آنے والی نظامی ناکامیاں، بدانتظامیاں، اور ان امتحانات  کی بد انتظامی کے سبب پیدا ہونے والی بےچینی ہمارے تعلیمی نظام کے خاتمے کی نشاندہی کررہی ہے۔ لہذا، ہم آپ سے احتراماً درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم وزیر کو برخاست کریں۔‘‘گروپ نے کہا کہ پورے ہندوستان سے طلباء۲۰؍ جون سے جنتر منتظر پر جمع ہوں گے تاکہ اپنے مطالبات دہرا سکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK