سی جے پی (CJP) کے ترجمان سورو داس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبرز اور میڈیا کے افراد نے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اندر کی فوٹیج بنائی، جسے انہوں نے رازداری اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
EPAPER
Updated: August 05, 2026, 10:07 PM IST | New Delhi
سی جے پی (CJP) کے ترجمان سورو داس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوٹیوبرز اور میڈیا کے افراد نے ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اندر کی فوٹیج بنائی، جسے انہوں نے رازداری اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
سی جے پی کے ترجمان سورو داس نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ کچھ سماج مخالف عناصر ان کے گھر میں گھس آئے ہیں۔ ان یوٹیوبرز اور میڈیا نمائندوں نے ان کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر اندرونی مناظر نشر کیے۔جسے انہوں نے اسے نہ صرف رازداری کی خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بتایا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر لکھی گئی پوسٹ میں سوروداس نے کہا ،’’ایس او ایس: کچھ یوٹیوبرز اور میڈیا چینلز میرے گھر میں گھس آئے ہیں اور اندر کی تصاویر دکھا رہے ہیں۔ یہ نہ صرف میری ذاتی رازداری کی خلاف ورزی ہے بلکہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے سنگین سلامتی کا خطرہ بھی ہے۔ اگر اس کے نتیجے میں سماجی مخالف عناصر میرے مکان پر حملہ کرتے ہیں تو ان یوٹیوبرز اور ان کے ٹرول ہینڈلرز، جو اس کو مربوط کر رہے ہیں، براہِ راست ذمہ دار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: سی جے پی کی پریس کانفرنس، ایتھنال ملا ایندھن، بے روزگاری اور عوامی مسائل پر توجہ
بعد ازاں وڈیوز بناتے ہوئے دیکھے جانے والوں میں یوٹیوبر دیپک شرما بھی شامل تھے، جو موقع پر موجود تھے اور مناظر ریکارڈ کر رہے تھے۔ یوٹیوبر دیپک شرما خود کو حکومت نواز آزادانہ اثرورسوخ رکھنے والا شخص اور صحافی قرار دیتا ہے۔ وہ جنتر منتر کے احتجاج میں بھی دیکھے گئے تھے، اس سے قبل پولیس نے انہیں وہاں سے نکال دیا تھا۔سورو داس نے دعویٰ کیا کہ تقریباً ۱۵؍ تا ۲۰ ؍افراد ان کے گھر میں گھس گئے، جبکہ کچھ لوگ صبح سے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید کہا: ’’ان وڈیوز نے اب غنڈوں کو متحرک کر دیا ہے، جو اس گھر میں رہنے والے ہر فرد کے لیے شدید سلامتی کا خطرہ ہے۔ میں اس وقت مہاراشٹر میں سی جے پی کے دو روزہ اجلاس کے لیے موجود ہوں۔‘‘جبکہ ٹی ایم سی (TMC) کے رکن پارلیمان ڈیریک اوبرائن نے سی جے پی ترجمان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو جلد از جلد راجیہ سبھا میں اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: الہ آباد میں ہونے والے ’چھاتروں کی گونج‘ کیلئے کانگریس کی مہم تیز
واضح رہے کہ سی جے پی قیادت کا دو روزہ اجلاس کا مہاراشٹر میں آغاز ہوا، جس میں ترجمان سورو داس، ترجمان ویشنوی گور اور دیگر سینئر ارکان شریک ہیں۔ جہاں وہ تنظیم کی بنیادی سطح کا جائزہ لیں گے، احتجاج پر غور کریں گے، اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر گفتگو کریں گے۔