• Mon, 26 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریلوے میں پینے کے پانی کے ناقص معیار کی اصلاح پرخاص توجہ کا دعویٰ

Updated: October 26, 2026, 4:40 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹرن ریلوے میں ایک دن میںپانی کے ۳۷۱؍ نمونوں کی ممبئی سینٹرل جگجیون رام اسپتال اوردیگر مراکزپرجانچ کی گئی اور یہ نمونے صدفیصد درست پائے گئے۔

An officer collecting a water sample. Photo: INN
ایک افسر پانی کا نمونہ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ریلوے میں پینے کے پانی کے ناقص معیار کی اصلاح پر خاص توجہ کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز ویسٹرن ریلوے میں ایک دن میں ۳۷۱؍ پانی کے نمونوں کی ممبئی سینٹرل جگجیون رام اسپتال اوردیگر مراکزپرجانچ کی گئی اور جانچ میں صدفیصد درست نتیجہ برآمد ہوا ۔ اس سے قبل ۱۹؍ہزار ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، ان میںبھی بہتری کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ یادر ہےکہ اس ضمن میں مسافروں کی شکایت پر ریلوے بورڈکی جانب سے خصوصی توجہ دی گئی۔ بورڈ کی ہدایت اور رپورٹ منگوانے پر ریلوے علاقے، اسٹیشن، نصب کردہ ٹنکیوں، ریلوے کالونیوں اور پانی ذخیرہ کئےجانےوالے مراکز پر صاف صفائی پرجنگی پیمانے پر کام کیا گیا ،اس کا مثبت نتیجہ برآمد ہوا ۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک کے مطابق ’’مغربی ریلوے نے ایک دن میںپینے کے پانی کے  ۳۵۰؍سے زیادہ  نمونوں  کی جانچ کی۔ ان تمام ٹیسٹ کے نتائج تسلی بخش پائے گئے جو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ویسٹرن ریلوے کےدعوے کی توثیق کرتے ہیں ۔ پینے کے پانی کے معیار کی نگرانی کے اپنے باقاعدہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ویسٹرن ریلوے نے  یہ ٹیسٹ کئے۔

یہ بھی پڑھئے: بھائندر : دیر رات بڑا حادثہ، دیوکی اپارٹمنٹ کی گیلری کا سلیب منہدم، بڑا جانی نقصان ٹل گیا

اس میں تمام ٹیسٹ کے نتائج تسلی بخش اور مقررہ ٹیسٹنگ معیارات کے مطابق صد فیصد تعمیل ریکارڈ کی گئی۔‘‘انہوں نےیہ بھی بتایا کہ’’ اس مانیٹرنگ پروگرام کے تحت، ۳۵۵؍ کلورین ٹیسٹ اور ۳۶؍ بیکٹیریالوجیکل ٹیسٹ ویسٹرن ریلوے کے ۸؍ مقامات اور یونٹس پر کئے گئے۔ جن مقامات پرٹیسٹ کیا گیا ان میںجگجیون رام ہسپتال( ممبئی سینٹر ل)، بڑودہ ، احمد آباد، رتلام، راج کوٹ، بھاؤ نگر اور داہودشامل ہیں۔پینے کے پانی میں بقیہ کلورین کی سطح اور جراثیمی معیار کی باقاعدہ نگرانی مغربی ریلوے کے حفاظتی صحت کے اقدامات کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ ٹیسٹ ریلوے کے احاطے میں فراہم کئے جانے والے پینے کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے اور ضرورت پڑنے پر بروقت اصلاحی کارروائی کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ ‘‘ اسی طرح سینٹرل ریلوے میں بھی یہ دعویٰ کیا گیا کہ پینے کے صاف اور معیار والے پانی کی فراہمی پر خاص توجہ دی گئی ۔ ۱۰۰؍ سے زائد اسٹیشنوں پراس کی جانچ کی گئی اور سبھی جگہ نتائج اطمینان بخش پائے گئے ۔ریلوے مسافروں کو صحت بخش غذا اورپانی کی سپلائی کیلئےپُر عزم ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK