Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کو ایک ہفتہ مکمل

Updated: June 28, 2026, 10:16 AM IST | New Delhi

ابھیجیت دپکے نے مہاراشٹر میں  ٹی ای ٹی امتحان کی منسوخی کا معاملہ بھی اٹھایا، کہا:یہ واضح ہوگیاہے کہ بی جےپی حکومت ایک امتحان بھی منعقد نہیں کرواسکتی۔

Abhiyat Deepke has been protesting at Jantar Mantar since June 20. Photo: INN
ا بھیجیت دپکے ۲۰؍ جون سے جنتر منتر پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

پیپر لیک کے خلاف وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے ساتھ جنتر منتر پر ’’کاکروچ جنتا پارٹی‘‘ کے احتجاج کو سنیچر کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ اس بیچ مہاراشٹر میں  ’ٹی ای ٹی‘ کا پیپر لیک ہونے اور پرچہ منسوخ ہونے پر پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے ہفتہ نے الزام لگایا کہ ’’یہ واقعہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ بی جےپی حکومت ایک امتحان بھی منعقد نہیں کرواسکتی۔ ‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں   مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ دہرایا۔ 
سنیچر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دپکے نے کہا کہ نیٹ تنازع کے بعد مہاراشٹر ٹیچرز ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (ٹی ای ٹی ) کا پرچہ لیک ہونے کے باعث امتحان منسوخ کرنا حکومت کی امتحانات کے انعقاد میں ناکامی کی ایک اور مثال ہے۔ انہوں نے کہاکہ’’پہلے نیٹ اور اب مہاراشٹر ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک ہونے کے بعد آخری وقت میں امتحان منسوخ کر دیا گیا۔ طلبہ اور اساتذہ۲۰۱۷ءسے ٹی ای ٹی گھوٹالوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، لیکن حکام نظام کو درست کرنے کے بجائے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سرکاری اسپتال کے ۵؍ ڈاکٹروں کا بیک وقت استعفیٰ

انہوں نے الزام لگایاکہ’’مہاراشٹر میں ٹی ای ٹی پرچہ لیک سے واضح ہو گیا ہے کہ چاہے ریاستی سطح ہو یا قومی سطح، بی جے پی حکومت ایک بھی امتحان شفاف طریقے سے منعقد نہیں کرا سکتی۔ انہیں صرف سیاسی جماعتیں توڑنے اور اراکین اسمبلی و پارلیمان کو اپنی طرف ملانے میں دلچسپی ہے۔ ‘‘ انہوں نے سوال کیا کہ ’’اراکین پارلیمان کو خریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟‘‘ انہوں نے اپنے اس عزم کو بھی دہرایا کہ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ  کے بغیر جنتر منتر پر جاری یہ احتجاج ختم نہیں  ہوگا۔ 
آج سے سونم وانگ چک کی بھوک ہڑتال
تعلیمی نظام میں  اصلاح اور وزیرتعلیم کے استعفیٰ  کیلئے جنتر منتر پر احتجاج کو تقویت دینے کیلئے معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک نے اتوار سے بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ جنتر منتر پر امڈنے والی بھیڑ میں  کمی کو دیکھتے ہوئے منتظمین کو امید ہے کہ وانگ چک کی بھوک ہڑتال سے مظاہرین کی توجہ اس جانب مبذول ہوگی اور ان کی تعداد میں  اضافہ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK