ڈومبیولی مشرق اور مغرب کو جوڑ نے والے زیر تعمیر کوپری ریلوے فلائی اوور بر یج کے گرڈر پیر کی علی الصباح شہر میں داخل ہوئے تو شیو سینا کار کنان نے میونسپل کمشنر کے آنے سے قبل ہی نار یل پھوڑ کر خوشی اظہار کرتے ہوئے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔
EPAPER
Updated: March 23, 2021, 10:19 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan
ڈومبیولی مشرق اور مغرب کو جوڑ نے والے زیر تعمیر کوپری ریلوے فلائی اوور بر یج کے گرڈر پیر کی علی الصباح شہر میں داخل ہوئے تو شیو سینا کار کنان نے میونسپل کمشنر کے آنے سے قبل ہی نار یل پھوڑ کر خوشی اظہار کرتے ہوئے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔
ڈومبیولی مشرق اور مغرب کو جوڑ نے والے زیر تعمیر کوپری ریلوے فلائی اوور بر یج کے گرڈر پیر کی علی الصباح شہر میں داخل ہوئے تو شیو سینا کار کنان نے میونسپل کمشنر کے آنے سے قبل ہی نار یل پھوڑ کر خوشی اظہار کرتے ہوئے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔ دوسری جانب میونسپل کمشنر کے سامنے بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بر یج کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر پر سخت نارا ضگی کا اظہار کیا۔
ڈمبیولی ریلوے اسٹیشن سے نزدیک واقع کوپری ریلوے فلائی اوور بر یج کو ۲۰۱۹ء میں خستہ حال قرار دیتے ہوئے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ اپریل ۲۰۲۰ءمیں مخدوش کوپر ی بر یج کو منہدم کر کے نئے سرے سے بر یج کی تعمیر شروع کی گئی۔ تاہم لاک ڈاؤن کے سبب تعمیراتی کام انتہائی سست رفتاری سے جاری تھا۔نومبر سے بر یج کے کام نے زور پکڑا۔ ستون کا کام مکمل ہو جانے کے بعد اب ۳؍ مر احل میں ۲۱؍ گرڈر نصب کئے جائیں گے۔
پیر کی علی الصباح جیسے ہی شیو سینا کو کوپری بر یج کے گرڈر آنے کی اطلاع ملی ویسے ہی متعدد کار کنان جائے وقوعہ پر پہنچے اور نار یل پھوڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کارپوریٹر دیپیش مہاترے نے کہا کہ شیو سینا کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے کی مسلسل تگ و دو کی وجہ سے کوپری بر یج کے کام میں تیزی آئی ہے ۔ دوسری جانب صبح ۱۰؍ بجے میونسپل کمشنر وجے سور یہ نے کوپر ی ریلوے بر یج پہنچ کر گرڈر کی پوجا کی ۔ اس موقع پر جائے وقوعہ پر موجود بی جے پی کے مقامی رکن اسمبلی رویندر چوہان نے شہر یوں کو ہونے والی پر یشانی کا حوالے دیتے ہوئے بر یج کی تعمیر میں ہو رہی تاخیر کیلئے شیو سینا کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ۲؍ سال سے شہر ی ٹریفک جام کا سامنا کررہے ہیں لیکن شیو سینا اور انتظامیہ کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ رکن اسمبلی نے میونسپل کمشنر وجے سور یہ ونشی سے کہا کہ میونسپل انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ہی بر یج کے تعمیراتی کام میں تاخیر ہو رہی ہے۔