• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کمپنیاں اولمپکس ہیروز کی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کیلئے بیتاب

Updated: August 14, 2024, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

اسپورٹس مینجمنٹ کے ماہرین کے مطابق پیرس اولمپکس نے ہندوستانی کھیلوں کی مارکیٹنگ کے شعبے میں نئے ستاروں کو جنم دیا ہے۔

Olympics Heroes. Photo: INN
اولمپکس کے ہیرو۔ تصویر : آئی این این

 گولڈن بوائے نیرج چوپڑا کا سلور میڈل، لکشیا سین اور ارجن بابوتا انتہائی کم فرق سے پوڈیم سے باہر، ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری بار کانسہ کا تمغہ جیتا، منو بھاکر ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیت کر نئی سنسنی بن گئیں اور ونیش پھوگاٹ نے ہر ہندوستانی گھر سے جذباتی طور پر جڑتے ہوئے، پیرس اولمپکس میں ہندوستانی دستے نے کچھ ایسی ہی سنہری کہانیوں کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا۔ ہندوستانی کمپنیاں ان اولمپک ہیروز کی کامیابی سے فائدہ اٹھانے کیلئے بے چین نظر آرہی ہیں ۔ 
 اسپورٹس مینجمنٹ فرم میڈلین اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ کے شریک بانی ورون چوپڑا نے کہاکہ ’’ `پیرس اولمپکس نے ہندوستانی کھیلوں کی مارکیٹنگ کے شعبے میں کھیلوں کے نئے ستاروں کو جنم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے امکانات کے دروازے بھی کھل گئے ہیں ۔ ‘‘ منو بھاکر، نیرج چوپڑا، لکشیا سین اور ہاکی ٹیم کے کپتان ہر من پریت سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے، وہ کہتے ہیں کہ `کم از کم ہم امید کر سکتے ہیں کہ بائیوپک بن جائے گی۔ بھلے ہی چوپڑا جیولین تھرو میں دوبارہ گولڈ میڈل نہ جیت سکے ہوں اور انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑاہو، حالانکہ ہندوستانی شٹلر پی وی سندھو اپنے مقابلے کے آغاز میں ہی باہر ہو گئی تھیں، لیکن برانڈ ماہرین اب بھی ان کی برانڈ ویلیو پر یقین رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ادھو ٹھاکرے مہا وکاس اگھاڑی کے وزیراعلیٰ کا چہرہ ہوں گے؟

نئی دہلی کے ایک برانڈ اسٹریٹجسٹ شگن گپتا نے کہاکہ `ان کی برانڈ ویلیو ان کی جیت سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ برانڈ ویلیو بہتر نتائج فراہم کرنے کیلئے ان کھلاڑیوں کی توقعات پر مبنی ہے۔ میڈلین اسپورٹس کے چوپڑا نے کہاکہ ’’ `سندھو کی چوٹ سے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ لڑنے کی صلاحیت کمپنیوں کی نظروں میں اہم ہے۔ ‘‘
  بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (پی آر اینڈ برانڈ)، ایس عباس اخترکہتے ہیں کہ ’’ `نیرج چوپڑا کی چوٹ سمیت تمام چیلنجوں سے نمٹنے اور زخمی ہونے کے باوجود بہترین کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت بالکل وہی ہے جو ہمارے صارفین نے محسوس کی ہے۔ روزمرہ کی زندگی میں اور پھر اس پر قابو پانے کی وجہ سے چوپڑا بی پی سی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ سریجیش کے کھیل کا انتظام دیکھنے والی کمپنی بیس لائن وینچرس کے شریک بانی وشال جیشن کہتے ہیں کہ ’’کئی برانڈس سریجیش کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے قطار میں ہیں۔ ‘‘ سریجیش نے ہاکی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے انہیں برانڈ کے ساتھ کام کرنے کیلئے کافی وقت ملے گا۔ جیشن نے کہاکہ `سریجیش تقریباً ۲۰؍برسوں سے مسلسل ہاکی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف خود کو ایک کامیاب کھلاڑی کے طور پر قائم کیا ہے بلکہ وہ کمپنیوں کا پسندیدہ بھی بن گئے ہیں ۔ کمپنیاں اچانک ہاکی کا رخ کررہی ہیں۔ `ہرمن پریت، مندیپ، منپریت اور پی آر سریجیش جیسے تجربہ کارکھلاڑی ہاکی میں ہندوستان کی بحالی کی علامت ہیں۔ کمپنیاں ان کھلاڑیوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے کانسہ کے میڈلس اور ان کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔ 

کمپنیوں کا پہلا انتخاب
نیرج چوپڑا، پی وی سندھو ایسے کھلاڑی ہیں جو انجری کے بعد بھی دوبارہ اٹھنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
پی سریجیش: طویل عرصے سے مسلسل اور شاندار کھیلنا۔
ہرمن پریت سنگھ: ہم آہنگی کے ساتھ سوشل میڈیا پر کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت
منو بھاکر ایک کرشماتی شخصیت ہیں، ایک اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی کھلاڑی ہیں۔
لکشیا سین: ٹاپ کھلاڑی کے خلاف زبردست جیت

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK