Inquilab Logo

ایم آرپی سے زیادہ قیمت پر سامان بیچنے کی شکایت اس طرح کیجئے

Updated: March 26, 2024, 1:03 PM IST | Agency | New Delhi

اکثر آپ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں ایم آرپی سے زیادہ قیمت پر سامان خرید تے ہیں۔ آپ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے اور زیادہ قیمت پرسامان نہ خریدیئے بلکہ اس کی شکایت کیجئے۔ 

Passengers buy goods from such stalls in a hurry by paying high prices. Photo: INN
اس طرح کے اسٹالوں سے مسافر عجلت میں زیادہ قیمت دے کر سامان خرید لیتےہیں۔ تصویر : آئی این این

اکثر آپ ٹرینوں اور ریلوے اسٹیشنوں میں ایم آرپی سے زیادہ قیمت پر سامان خرید تے ہیں۔ آپ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے اور زیادہ قیمت پرسامان نہ خریدیئے بلکہ اس کی شکایت کیجئے۔ 
 ہندوستانی ریلوے کے مطابق وہ مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کرتا رہتا ہے۔ ریلوے، اسٹیشن اور ٹرین دونوں جگہ مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے، تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ریلوے کی جانب سے کچھ افراد کوٹرینوں سے سامان بھی بیچنے کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران بہت سے دکاندار ایم آر پی سے زیادہ پر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: گوگل، ایپل اور میٹا جیسی اہم ٹیک کمپنیوں کیخلاف سختی کی تیاری

 ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر دکانداروں کے ایم آر پی سے زیادہ رقم مانگنے کے بعد بھی بہت سے مسافر عجلت میں سامان خرید لیتے ہیں لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایم آر پی سے زیادہ قیمت پر سامان بیچنا جرم ہے جس کیلئے مسافر چاہیں تو دکانداروں کی شکایت بھی کر سکتے ہیں۔ 
شکایت کیسے کریں ؟
 اگر کوئی صارف چاہے تو وہ ایم آر پی سے زیادہ قیمت پر سامان فروخت کرنے والوں کے بارے میں شکایت کرسکتا ہے۔ مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے ’کامن ہیلپ لائن نمبر۱۳۹؍ شروع کیا ہے۔ آپ اس نمبر پر کال کرکے اور اپنے سفر سے متعلق معلومات دے کر شکایت کرسکتے ہیں۔ 
ایپ سے بھی شکایت کرسکتےہیں 
 اگر مسافر چاہیں تو ریل ایپ کی مدد سے بھی شکایت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر مسافر چاہیں تو اس کی شکایت اسٹیشن ماسٹر یا ریلوے پلیٹ فارم پر موجود کسی ریلوے افسر سے بھی کر سکتے ہیں۔ 
ہیلپ لائن نمبر پر شکایت کیسے کی جائے؟
 ہندوستانی ریلوے کی ہیلپ لائن نمبر۱۳۹؍ کو پہلے ڈائل کرنا ہوگا۔ شکایت کرنے کیلئے آپ کو۹؍ دبانا ہوگا۔ آپ کو وینڈر کا نام، اسٹیشن کا نام، پلیٹ فارم نمبر، اسٹال نمبر اور وقت بتانا ہوگا جس کے بعد شکایت درج ہو جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK