Inquilab Logo

’من کی بات‘ پروگرام کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت

Updated: October 31, 2023, 11:53 AM IST | Inquilab News Network | Raipur

کانگریس نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں،ایسے میںمن کی بات کی نشریات ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

Sushil Anand Shukla has complained. Photo: INN
سشیل آنند شکلا نے شکایت کی ہے۔ تصویر:آئی این این

اسمبلی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے’ من کی بات‘پروگرام پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ اتوار کو جہاں بی جے پی لیڈروں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ ’من کی بات‘ پروگرام کو سنا وہیں کانگریس نے اس کی شکایت چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے کی ۔چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس نے وزیر اعظم کے’ من کی بات‘ پروگرام کو ماڈل ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے ایک تحریری شکایت کی ہے۔کانگریس کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سشیل آنند شکلا نے شکایت میں کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہو نے والے ہیں ا ور انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے، ایسے میں ریڈیو اور ٹی وی پر پروگرام’ من کی بات‘ کی نشریات جاری ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔وزیر اعظم پانچوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی واضح خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے شکایت میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے سیاسی فائدہ ا ور اسمبلی انتخابات کو متاثر کرنے کیلئے آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن جیسے مرکزی اداروں کے پروگراموں کا غلط استعمال کیا۔ شکایت کے مطابق بی جے پی لیڈروں نے انتخابی فائدے کیلئے ووٹروں کو وزیر اعظم کا پروگرام سنانے کے انتظامات کیے تھے۔ چھتیس گڑھ میں دورے پر پہنچے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، سابق وزیر اعلیٰ رمن سنگھ، بی جے پی کے ریاستی صدر اور ایم پی ارون ساؤ سمیت تقریباً تمام بی جے پی امیدواروں نے عوامی میٹنگوں میں ’من کی بات‘ نشر کی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے اخراجات بی جے پی امیدواروں سے وصول کیے جائیں اور پارٹی کے تمام۹۰؍ امیدواروں کے انتخابی اخراجات میں یہ خرچ بھی جوڑا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK