Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹیشن خدمات کیلئے جامع پالیسی نافذ

Updated: May 21, 2025, 10:38 AM IST | Agency | Mumbai

ریاست میں اب اولا، اوبر،ریپیڈو اور کارپولنگ جیسی ایپس پر چلنے والی ٹیکسی، آٹو اور بائیک ٹیکسی سروسیز زیادہ نظم و ضبط اور محفوظ تر ہوں گی۔

Aggregator companies must be registered under the Companies Act or the Cooperative Societies Act. Photo: INN
ایگریگیٹر کمپنیوں کو کمپنیز ایکٹ یا کوآپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹیشن خدمات کیلئے ایگریگیٹرس پالیسی نافذ کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے۲۰؍ مئی ۲۰۲۵ء کو اس حکومتی فیصلے کا اعلان کیا اور اب اولا، اوبر،ریپیڈو اور کارپولنگ جیسی ایپس پر چلنے والی ٹیکسی، آٹو اور بائیک ٹیکسی سروسیز زیادہ نظم و ضبط اور محفوظ تر ہوں گی۔
نئی پالیسی کے مطابق، ایگریگیٹر کمپنیوں کو کمپنیز ایکٹ، کوآپریٹیو سوسائٹیز ایکٹ یا لمیٹڈ لائیبلیٹی پارٹنرشپ ایکٹ آف انڈیا کے تحت رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور ان کا مہاراشٹر میں دفتر ہونا ضروری ہے۔ ایپ پر چلنے والی گاڑیوں کیلئے ریئل ٹائم جی پی ایس  ٹریکنگ، ہنگامی رابطہ نمبر، ڈرائیورس کی پولیس تصدیق اور کسی تسلیم شدہ ادارے سے تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
 ڈرائیورس اور مسافروں کیلئے انشورنس لازمی ہے۔ کرایہ ریگولیشن کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق وصول کیا جائے گا۔ آف پیک اوقات کے دوران، کرایہ میں رعایتیں راؤنڈ ٹرپ کرایہ کے ۲۵؍فیصد تک محدود ہوں گی جبکہ اوقاتِ کار کے دوران، کرایہ ۱ء۵؍  گنا سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ڈرائیور کل کرایہ کا کم از کم ۸۰؍فیصد وصول کریں گے۔ 
 مسافروں اور ڈرائیورس کیلئے  فوری شکایات کے ازالے کا طریقہ کار دستیاب ہوگا۔ اگر ڈرائیور فیری کی منسوخی کی صورت میں بکنگ منسوخ کرتا ہے تو کل کرایہ کا۱۰؍فیصد یا روپے۔ ۱۰۰؍ (جو بھی کم ہو) وصول کئے جائیں گے جبکہ اگر مسافر بغیر کسی معقول وجہ کے منسوخ کرتا ہے، تو کل کرایہ کا۵؍فیصد یا روپے جرمانہ ۵۰؍ (جو بھی کم ہو) لگایا جائے گا۔ ماحول دوستی کیلئے برقی گاڑیوں کے استعمال کو مرحلہ وار طور پر لازمی قرار دیا گیا ہے اور مہاراشٹر الیکٹرک وہیکل پالیسی کے دفعات کی تعمیل ضروری ہے۔
 کار پولنگ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، جیسے کہ ڈرائیورس اور مسافروں کی تصدیق، خواتین مسافروں کیلئے صرف خواتین ڈرائیورس/ مسافروں کے ساتھ پول کرنے کا اختیار اور کرایہ کا ضابطہ ۔مرکزی حکومت کے ایگریگیٹر گائیڈ لائنس۲۰۲۴ء کے حتمی نوٹیفکیشن کے مطابق ضروری تبدیلیاں اور ترامیم کی جائیں گی اور ریاست مہاراشٹر کیلئے علاحدہ رہنمایانہ خطوط جلد ہی شائع کئے  جائیں گے۔ اس پالیسی نے مسافروں اور ڈرائیورس دونوں کے لیے محفوظ، شفاف اور منصفانہ خدمات کی راہ ہموار کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK