مسلمانوں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرنے کے شوقین بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو گزشتہ دنوں ایم آئی ایم کارپوریٹروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کانگریس بھی کریٹ سومیا کے خلاف میدان میں آ گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 14, 2026, 11:01 AM IST | Ali Imran | Amravati
مسلمانوں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرنے کے شوقین بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو گزشتہ دنوں ایم آئی ایم کارپوریٹروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کانگریس بھی کریٹ سومیا کے خلاف میدان میں آ گئی ہے۔
مسلمانوں پر طرح طرح کے الزامات عائد کرنے کے شوقین بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا کو گزشتہ دنوں ایم آئی ایم کارپوریٹروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا اب کانگریس بھی کریٹ سومیا کے خلاف میدان میں آ گئی ہے۔ امراوتی کانگریس نے سوال کیا ہے کہ کوئی آئینی یا سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کے معاملات میں کریٹ سومیا کی مداخلت کیسے جاری ہے جبکہ ضلع میں ودھان پریشدالیکشن کیلئے ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ میونسپل انتظامیہ کی کریٹ سومیا کے ساتھ یہ میٹنگیں خود میونسپل انتظامیہ کو قانونی مشکل میں پھنسا سکتی ہے۔
کانگریس شہر صدر ببلو شیخاوت نے الزام لگایا کہ کریٹ سومیا پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ جیسے حساس معاملے کا واویلا مچا کر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیا یہ ودھان پریشد الیکشن کے دوران ووٹروں کو متاثر کرنے کیلئے سرکاری مشینری کا غلط استعمال نہیں ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس کی مکمل جانچ کرے، اور اگر یہ میٹنگ میونسپل کمشنر اور میئر کی رضامندی سے ہوئی ہے تو براہ راست ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک بنرجی کے مکان پر چھاپہ
کریٹ سومیا کو یہ اختیار کس نے دیا؟
کانگریس رکن پارلیمان بلونت وانکھیڈےنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا کہ کریٹ سومیا نے بغیر کسی آئینی یا انتظامی عہدہ کے سرکاری عہدیداروں کی میٹنگ کیسے بلائی گئی؟ ضلع میں ۱۸؍جون کو ودھان پریشد کی ووٹنگ ہو گی اور فی الحال ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ ایسے وقت ر میں سرکاری احاطے میں سیاسی اجلاس کا انعقاد انتخابی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وا نکھیڈےنے ریاستی الیکشن کمیشن اور ضلع مجسٹریٹ کو براہ راست ایک خط بھیجا ہے، جس میں کریٹ سومیا، میونسپل کمشنر ورشا لڈّا اور متعلقہ افسران کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا ریاست بھر کے مسلم اکثریتی اضلاع میں گھوم گھوم کر فرضی پیدائشی سر ٹیفکیٹ بنائے جانے کی شکایتیں کررہے ہیں۔ وہ امراوتی کا بھی کئی بار دورہ کرچکے ہیں۔ تاہم گزشتہ جمعرات کو جب وہ امراوتی کے دورے پر آئے اور میٹنگ کیلئے امراوتی میونسپل کارپوریشن پہنچے ہی تھے کہ مجلس اتحاد المسلمین کارپوریٹروں نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا اور ’کریٹ سومیا واپس جائو ‘ کے نعرے لگانے لگے۔ سومیا کے یہ دورے، سرکاری عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ، عہدیداروں کو دیئے جانے والے اُن کے احکامات ہمیشہ سیاسی حلقوں میں موضوع بحث رہے ہیں۔