Inquilab Logo

ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب

Updated: December 05, 2023, 7:31 PM IST | Hyderabad

تلنگانہ میں کانگریس کے اعلیٰ کمان نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا ہے۔ ۷؍ دسمبر کو حیدرآباد میں ریونت ریڈی وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہےکہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے شاندار فتح حاصل کی ہے۔

Revant Reddy. Photo: INN
ریونت ریڈی۔ تصویر: آئی این این

تلنگانہ کانگریس نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیاہے۔آج پارٹی کے صدر دفترپریہ اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے اس ضمن میں کہا کہ ریڈی ۷؍ دسمبر کو حیدرآباد میں وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔مشاہدین کی رپورٹ دیکھنے کے بعد اور سینئر لیڈران سے گفتگو کے بعد کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کےطور پرمنتخب کیاہے۔خیال رہے کہ ریونت ریڈی ریاست میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے تھے۔  کانگریس پارٹی نے تلنگانہ میں۶۴؍ سیٹیں جیت کر بی آر ایس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔وینوگوپال نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی قانون ساز پارٹی نے اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ کانگریس کے صدر کو سی ایل پی لیڈر کی تقرری کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیں گے۔اس کیلئے پارٹی نے ۴؍ مشاہدین کی تقرری کی تھی جن میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، دیپا ددسمنشی ، اجے کمار اور کے جے جارج شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ اے آئی سی سی کے جنرل سیکریٹری کے انچارچ مانک راؤ ٹھاکرے بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK