Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کانگریس نے پہلے بھی مشکل وقت دیکھا اور کامیاب ہوئی‘‘

Updated: August 12, 2025, 8:26 AM IST | Pune

کھڑک واسلا میں مہاراشٹر کانگریس کا ۲؍روزہ ورکشاپ ،ہرش وردھن سپکال، بالا صاحب تھورات، وجئے وڈیٹیوار اور دیگر کا خطاب

SPOKAL addressing the inaugural session of a two-day workshop organized for provincial officials
صوبائی عہدیداران کیلئے منعقدہ ۲؍روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سپکال

ضلع کے کھڑک واسلا میں مہاراشٹر کانگریس کےنومنتخب صوبائی عہدیداروں کیلئے دو روزہ ورکشاپ کا  افتتاح پیر کو عمل میں آیا۔ افتتاحی اجلاس سے پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال، وجئے وڈیٹیوار ، بالا صاحب تھورات، وشوجیت کدم اور دیگر نے خطاب کیا۔ 
’’کانگریس مُکت بھارت کے چکر میں بی جے پی خود کانگریس یُکت ہو گئی‘‘
 پارٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے کہا کہ ’’کانگریس ملک کی سب سے پرانی اور تجربہ کار پارٹی ہے ۔ کانگریس کے پاس قابل اور باصلاحیت قیادت اور کارکن ہیں، جبکہ بی جے پی دوسری پارٹیوں  کے کارکنوں کو نگلنے والی ’’چُڑیل‘‘ ہے۔ وزیراعلیٰ کے آس پاس اور کابینہ میں دیکھیں تو کانگریس ہی کے لوگ نظر آتے ہیں۔ ایک کروڑ اراکین اور مودی جیسے لیڈر کی بات کرتے ہیں، لیکن وہ قیادت قابل نہیں بلکہ کھوکھلی ہے۔ اسی وجہ سے انہیں کانگریس کے کارکن لینے پڑ رہے ہیں ۔ ‘‘ سپکال نے طنزاً کہا کہ ’’کانگریس مُکت بھارت کے چکر میں بی جے پی خود کانگریس یُکت ہو گئی ہے۔‘‘ اس ورکشاپ کے بارے میں  سپکال نے کہا کہ نومنتخب عہدیداروں کیلئے  یہ ورکشاپ رکھی گئی ہے تاکہ ہر کارکن تربیت یافتہ ہو۔ اس میں اوریئنٹیشن، انٹروڈکشن اور انٹریکشن کا تین نکاتی پروگرام ہوگا۔ دو دن تک سینئر لیڈر اور مختلف موضوعات کے ماہرین رہنمائی کریں گے۔
’’ریاست میں مہایوتی کی لٹیری حکومت چل رہی ہے‘‘
 کانگریس وِدھان منڈل دل کے لیڈر وِجے وڈٹّی وار نے کہا کہ 
’’ہمارے سامنے بہت سے چیلنجز ہیں ہیں۔ کانگریس نے کبھی اقتدار کو سب سے اوپر نہیں سمجھا بلکہ دلت، آدیواسی اور اقلیتی طبقے کیلئے کام کیا۔ لیکن بی جے پی صرف دو صنعت کاروں کیلئے  حکومت چلا رہی ہے۔‘‘انہوں نے شرکاء کو پیغام دیا کہ ’’ اقتدار عام آدمی کیلئے ہونا چاہیے۔ لوگوں سے جڑنے کا کام کریں، اپنی پہچان کام اور کارکردگی سے بنائیں۔ گھر گھر جائیں، لوگوں کے مسائل، مشکلات اور موضوعات جانیں۔‘‘وڈٹیوار نے کہا کہ’’ ریاست میں بی جے پی اتحاد کی لٹیری حکومت ہے۔ ان کے پاس بے پناہ طاقت ہے، ای ڈی اور سی بی آئی ہے۔ اسلئے بھاری لوٹ جاری ہے ۔‘‘
’’مرکز اور ریاست میں آئینی نظریات والی حکومت لائیں گے‘‘
 پارٹی کے سینئر لیڈر اور ورکنگ کمیٹی کے رکن بالا صاحب تھورات نے عہدیداروں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہاتما گاندھی، پنڈت نہرو اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے وارث ہیں۔ کانگریس کی قربانیوں کی تاریخ ہے، جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔ کانگریس پارٹی نے مشکل وقت دیکھا ہے اور ہار بھی دیکھی ہے، لیکن اس سے اُبھر کر دوبارہ جیت حاصل کی ہے۔ ہمیں عوام کی زندگی سے جڑے مسائل اپنے ہاتھ میں لینے ہوں گے۔ بینکنگ کے مسائل ہیں، کسانوں کی مشکلات ہیں، نافَیڈ میں بڑا گھپلا ہوا ہے۔ ان مسائل پر ہمیں کام کرنا ہوگا۔ عوام ہمارے ساتھ ہے، ان کا کام کریں اور کانگریس نظریات اور آئین کے نظریات کی حکومت لائیں، ایسا یقین تھورات نے ظاہر کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری کنال چودھری اور سابق وزیر ڈاکٹر وِشو جیت قدم نے بھی رہنمائی کی۔یوتھ کانگریس کے نومنتخب پردیش صدر شِو راج مورے اور این ایس یو آئی کے پردیش صدر ساگر سالُنگکے کا اعزاز کیا گیا۔

congress pune Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK