Inquilab Logo

کانگریس لیڈرششی تھرور فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے سرفراز

Updated: February 22, 2024, 2:45 PM IST | New Dehli

فرانسیسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تھرور کو فرانس کا سچا دوست قرار دیا، تھرور نے کہا کہ’ ’یہ اعزاز میرے لئے باعث ِفخر ہے۔ ‘‘

Congress MP and former UN diplomat Shashi Tharoor being presented with the French Senate Chairman Gerard Larcher Award. Photo: INN
ششی تھرور، جیرارڈ لارچر کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

ملک کےمعروف مصنف اور سفارت کار سے سیاستدان بننے والے سینئر کانگریس لیڈر ششی تھرور کو فرانس کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا۔ تھرور کو فرانسیسی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانسیسی سینیٹ کے صدر(اسپیکر) جیرارڈ لارچر نےاپنے ملک کے باوقار اعزاز ’شیویلئر ڈے لا لیجیئن ڈی آنر‘ سے نوازا۔ اس موقع پر اسپیکر لارچر نے کہا کہ’ ’ڈاکٹر ششی تھرور فرانس کے سچے دوست بھی ہیں۔ ‘‘ تھرور ترواننت پورم، کیرالا سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں اور کئی مشہور کتابوں کے مصنف ہیں۔ فرانس کی حکومت نے اگست۲۰۲۲ءمیں ششی تھرور کو یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا اور اب انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ 
اس تعلق سے فرانسیسی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ڈاکٹر تھرور کی ہندوستان۔ فرانس تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فرانس کے دیرینہ دوست کے طور پر ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا جارہا ہے۔ ایک سفارتکار، مصنف اور سیاستدان کے طور پر اپنے ممتاز کریئر میں ششی تھرور ہندوستان اور ایک بہتر دنیا کیلئے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر تھرور فرانس کے ایک سچے دوست بھی ہیں اور وہ فرانسیسی ثقافت کی گہری سمجھ رکھنے والے فرانسیسی زبان داں بھی ہیں۔ یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ وہ نائٹ آف دی لیجن آف آنر کا اعزاز قبول کرنے پرفخر محسوس کر رہے ہیں۔ فرانس کے لوگ، ان کی زبان اور ان کی ثقافت و ادب بے مثال ہیں۔ اس تقریب میں ہندوستان میں فرانس کے سفیر تھیری میتھاؤ، امیتابھ کانت اور کانگریس لیڈر آنند شرما بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK