Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۰۲۹ء کے الیکشن کے پیش نظر کانگریس میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری

Updated: June 01, 2026, 10:24 AM IST | New Delhi

۶؍ ریاستوں  کے سربراہ تبدیل ہوں گے، راہل گاندھی آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں  بھی نئے چہروں  کی شمولیت کے حق میں  ۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اسمبلی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے اور کرناٹک میں قیادت کی پُروقار منتقلی کی راہ ہموار ہونے کے بعد اب کانگریس کی اعلیٰ قیادت کی توجہ سے ۲۰۲۹ء کے پارلیمانی الیکشن کے پیش نظر پارٹی کے قومی ڈھانچے میں  اہم تبدیلیوں  پر ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بعض ریاستی یونٹوں کی تنظیم نوکی جائے گی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں تنظیمی ذمہ داریاں  تبدیل کی جاسکتی ہیں۔ 
فروری ۲۷ء میں اسمبلی انتخابات سے قبل پنجاب کانگریس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر امرندر سنگھ راجہ وارنگ کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ پارٹی قیادت کا ایک حلقہ جالندھر سے رکن پارلیمان اور سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کو اس عہدہ کیلئے آگے بڑھا رہا ہے۔ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں مایوس کن کارکردگی نےپارٹی کی ریاستی یونٹ میں  گروہ بندی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک بنرجی پر حملے کی سخت مذمت

کانگریس مجموعی طور پر ۶؍ریاستوں میں قیادت تبدیل کرسکتی ہے۔ کیرالا، تمل ناڈو اور کرناٹک میں نئے صدور کی تقرری کی تیاری شروع ہوچکی ہے جبکہ راجستھان اور انتخابی ریاست یو پی میں بھی ریاستی صدور کی تبدیلی پر غور جاری ہے۔ تمل ناڈو میں ’کے سیلواپیرون تھاگئی‘ کو ہٹایا جانا تقریباً طے ہے، کیونکہ اعلیٰ قیادت ان کے کام کے طریقہ سے مطمئن نہیں ہے۔ راجستھان کانگریس کے صدر گووند سنگھ دوتاسرا جولائی ۲۰ء سے اس عہدہ پر ہیں، جبکہ اجے رائے اگست۲۳ء سے یو پی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قیادت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ان دونوں یونٹوں میں نئی قیادت کی ضرورت ہے یا نہیں۔ آندھرا پردیش کانگریس میں بھی قیادت کی تبدیلی یقینی ہےکیوں  کہ وائی ایس شرمیلا کو راجیہ سبھا بھیجے جانے کا امکان ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK