Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہنگائی کے خلاف سانتا کروز میں کانگریس کا احتجاج

Updated: June 03, 2026, 1:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مظاہرین نے عوام میں میلوڈی چاکلیٹ بھی تقسیم کی، مودی حکومت پر تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید۔

Congress Workers Protesting Against Inflation In Santa Cruz.Photo:INN
مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکن سانتاکروز میں احتجاج کرتےہوئے-تصویر:آئی این این
ملک بھر میں  پیٹرول ،ڈیزل ، سی این جی اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھتی جارہی ہے۔ روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عام شہری بری طرح پریشان ہے ۔ اسی لئے نارتھ سینٹرل کانگریس کمیٹی کے عہدیداروں اور ورکروں کی جانب سے سانتا کروز(ایسٹ) میں پیٹرول، ڈیزل اور کھانا پکانے والی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے عوام میں میلوڈی چاکلیٹ بھی تقسیم کی۔یہ احتجاج نارتھ سینٹرل کانگریس کے ضلع صدر ارشد اعظمی کی قیادت میں کیا گیا تھا۔
 
 
اس سلسلے میں ارشد اعظمی نے بتایا کہ’’گزشتہ ۱۲؍برس میں مودی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی کیا ہے ۔ جب خام تیل کی قیمت کم تھی اس وقت بھی اس مودی حکومت نے اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیا بلکہ اپنی جیبیں بھرتے رہیں اور جب تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں تو اس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔‘‘
انہوںنے مزید کہا کہ’’منموہن سنگھ کی حکومت کے دوران، خام تیل۱۴۴؍ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا لیکن پیٹرول کی فی لیٹرقیمت ۷۰؍روپے تک ہی رہی۔ آج خام تیل۹۵؍ ڈالر فی بیرل ہے، پھر بھی پیٹرول۱۱۰؍روپے سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔اس سے مودی حکومت ناکامی واضح ہوتی ہے۔‘‘
 
 
اس مظاہرے میں کارپوریٹر راجا رہبر، ابراہیم قریشی، قیوم تمبولی، پشپ اہیروار، ظفر انصاری، وشنو سکپال، برجیش پٹیل، شیرون ڈی سوزا، اینر یادو، ہستی مل سولنکی، بہار خان اور بڑی تعداد میں عہدیدار موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK