Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے پر کانگریس کی بی جے پی پر تنقید

Updated: December 07, 2023, 1:10 PM IST | New Delhi

کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے ۳؍ دن بعد بھی بی جے پی کو وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ کانگریس نے تلنگانہ میں اپنے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر لیا اور آج وہ حلف لیں گے لیکن تین دن بعد بھی بی جے پی تین ریاستوں میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں کر سکی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کانگریس نے تین ریاستوں کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد وزرائے اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی یہ کیوں نہیں بتاتی کہ اصل میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ اس ضمن میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ۲۴؍ گھنٹے سےپہلے ہی شکست کا سامنا کرنے اور تلنگانہ میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے پر ان کی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ 

انہوں نے بی جے پی کے اب تک وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہ کرنے کے تعلق سے کہا کہ ہم نے تو اپنے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کر لیا اور آج ایک بجے وہ حلف بھی لیں گے لیکن تین دن بعد بھی بی جے پی تین ریاستوں، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان، میں اپنے وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں کر سکی۔ بی جے پی یہ کیوں نہیں بتاتی کہ آخر تاخیر کس لئے کی جا رہی ہے؟

یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ میں آج ریونت ریڈی کی حلف برداری ، تمام تیاریاں مکمل ، میزورم میں کل

خیال رہے کہ بی جے پی نے مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے اسمبلی انتخابات جیت لئے ہیں جبکہ کانگریس کو صرف تلنگانہ میںہی فتح حاصل ہوئی ہے۔ تاہم ، تلنگانہ میں کانگریس نے جگن موہن ریڈی کو بطور نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK