حکومت نے صرف ایک نام کو قبول کیا، بقیہ ۳؍ کا انتخاب خود کیا، کانگریس برہم، بدنیتی قرار دیا۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 9:49 AM IST | New Delhi
حکومت نے صرف ایک نام کو قبول کیا، بقیہ ۳؍ کا انتخاب خود کیا، کانگریس برہم، بدنیتی قرار دیا۔
سرحد پار سے دہشت گردی اور آپریش سیندور کے تعلق سے عالمی سطح پر ہندوستان کے موقف کو واضح کرنے کیلئے ۷؍ وفود کیلئے حکومت نے کانگریس نے ۴؍ نام مانگے مگر کانگریس نے جو نام تجویز کئے ان میں سے صرف ایک کو قبول کیا اور بقیہ ۳؍ کانگریسی لیڈروں کا انتخاب خود کیا۔اس پر کانگریس نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور بی جے پی کی نیت پر شبہ ظاہر کیا ہے۔
بہرحال کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے واضح کیا ہے کہ پارٹی حکومت کے ذریعہ منتخب کئے گئے اراکین پارلیمان کو وفد کا حصہ بننے سے نہیں روکے گی بلکہ یہ اُن لیڈروں پر چھوڑا جاتا ہے کہ وہ اپنی ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں۔ کانگریس نے جو ۴؍ نام دیئے تھے وہ آنند شرما، گورو گوگوئی، سید ناصر حسین اور امریندر سنگھ راجا وارنگ کے تھے۔ حکومت نے ان میں صرف صرف آنند شرما کو لیا ہے۔ اس نے اپنے طور پر جن کانگریس اراکین کو منتخب کیا ہے وہ منیش تیواری،امرسنگھ اور سلمان خورشید ہیں۔ اس کے علاوہ ششی تھرور کو ۷؍ میں سے ایک وفد کا قائد بنایا گیاہے۔