Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرو کا ۱۰۱؍ واں خلائی مشن تکنیکی خرابی کے سبب ناکام ہوگیا

Updated: May 19, 2025, 12:49 PM IST | New Delhi

پی ایس ایل وی- سی ۶۱؍ راکٹ کے ذریعے ای او ایس۰۹؍ سیٹیلائٹ کو خلا میں نہیں بھیجا جا سکا ،اسرونے اس کی تصدیق کی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این
  1.  ہندوستان کے خلائی ادارے اسرو کے نئے ارتھ آبزرویشن سیٹیلائٹ کو خلا کے مدار میں داخل کرنے کا مشن ناکام ہو گیا، لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں کرسکا۔ اسرو کے حکام نے مشن کی ناکامی کی تصدیق کی ہے۔واضح رہےکہ یہ  ہندوستانی خلائی تحقیقی ا دار ے کا ۱۰۱؍ واں مشن تھا ۔ ذرائع کے مطابق سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے اتوار کی صبح پی ایس ایل وی - سی۶۱؍ راکٹ کے ذریعے ای او ایس ۰۹؍ ارتھ آبزرویشن سیٹیلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا، تاہم یہ مشن مکمل نہ ہو سکا۔ اس سیٹیلائٹ مشن کو خلا سے زمین کے مشاہدے کیلئے لانچ کیا گیا تھا۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین وی نارائنن نے صحافیوں کو بتایا کہ تیسرے مرحلے میں کچھ خرابی کی وجہ سے مشن مکمل نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ راکٹ نے مقررہ وقت  پرٹیک آف کیا اور پہلے دو  مراحل کی اگنیشن اور علیحدگی معمول کے مطابق تھی۔
     ای اوایس ۰۹؍ سیٹیلا ئٹ کو پاکستان اور چین کی سرحدوں پر موجودہ کشیدگی کے پیش نظر اہم مانا جارہا  ہے۔ یہ  ہائی ریزولوشن بارڈر امیجز فراہم کرے گا اور تمام موسمی حالات، دن اور رات میں تصاویر کھینچ سکے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK