تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے چھتیس گڑھ سے۱۲؍ ٹن غذائیت سے پُر چاول کی پہلی کھیپ لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا کو بھیجی ہے۔
EPAPER
Updated: November 04, 2025, 7:19 PM IST | New Delhi
تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے چھتیس گڑھ سے۱۲؍ ٹن غذائیت سے پُر چاول کی پہلی کھیپ لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا کو بھیجی ہے۔
تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے چھتیس گڑھ سے۱۲؍ ٹن غذائیت سے پُر چاول کی پہلی کھیپ لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا کو بھیجی ہے۔ یہ پہل وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اندیشی پر مبنی پروگرام کپوشن مکت بھارت (تغذیہ کی کمی سے پاک ہندوستان) کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے، جسے پوشن ابھیان کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) پورے ملک میں غذائیت بخش چاول تقسیم کر رہی ہے۔ فورٹیفائیڈ رائس کیرنل کی برآمد ہندوستان کے گھریلو غذائیت کے مشن کو عالمی رسائی کے ساتھ مربوط کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ نے چاول اور غذائیت بخش چاول کی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، جس سے ریاست کے کسانوں، مل مالکان اور برآمد کنندگان کو بین الاقوامی منڈیوں میں پہچان حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔ کوسٹا ریکا کو ایف آر کے کی کامیاب برآمد غذائیت سے بھرپور غذائی مصنوعات کے لیے عالمی سپلائی چین میں چھتیس گڑھ کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے ۔
اس موقع پر اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ابھیشیک دیو نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں شامل برآمد کنندگان اور متعلقہ فریقین کو مبارکباد دی۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف چھتیس گڑھ (ٹی آر ای اے-سی جی) کے صدر مکیش جین نے کھیپ کو آسان بنانے میں اے پی ای ڈی اے کی طرف سے فراہم کردہ تعاون کو سراہا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں ایف آر کے کی برآمدات کو نئے مقامات تک پہنچانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے چھتیس گڑھ سے زرعی برآمدات کو بڑھانے میں اے پی ای ڈی اے کے مسلسل تعاون کی بھی درخواست کی۔
چاول ملوں کو نان ہائبرڈ دھان کی کٹائی پر ایک فیصد ریکوری رعایت
اتر پردیش حکومت نے کسانوں اور چاول کی صنعت سے وابستہ رائس مل مالکان کو بڑی راحت دیتے ہوئے نان ہائبرڈ دھان کی کٹائی پر ایک فیصد ریکوری رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً ۱۳؍ سے ۱۵؍ لاکھ کسانوں اور ۲۰۰۰؍ سے زائد چاول ملوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا یہ قدم کسانوں کو حوصلہ دینے، ملوں کے درمیان مقابلہ بڑھانے اور روزگار کے مواقع کو مضبوط کرنے کے لحاظ سے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ حکومت نے اس ریلیف پیکیج کے تحت۱۶۷؍ کروڑ روپے کی سبسیڈی دینے کا انتظام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چیٹ جی پی ٹی اب طبی، مالی یا قانونی رہنمائی نہیں کرسکتا
اس سے دھان کی خریداری کے عمل میں تیزی آئے گی اور ریاست میں زرعی صنعتوں میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ فیصلہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور ریاست کی دیہی معیشت کو مضبوط کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ رائس ملوں کو دی جا رہی ریکوری رعایت سے سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت اور مسابقت دونوں میں اضافہ ہوگا۔ اب مل مالکان سرکاری خریداری میں حصہ لیں گے، جس سے کسانوں کو بروقت ادائیگی اور زیادہ سہولت حاصل ہو سکے گی۔