• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حمدان گلوبل اور مہارہ ہیومن ریسورس میں معاہدہ

Updated: September 16, 2023, 12:12 PM IST | Agency | New Delhi

سعودی کے ترقیاتی منصوبوں میں حمدان گلوبل کمپنی ملازمین کی فراہمی کرے گی۔

During the signing of the contract, the top officers of both the companies. Photo: INN
معاہدہ پر دستخط کے دوران دونوں کمپنیوں کے اعلیٰ افسران ۔ تصویر:آئی این این

یہاں ہندوستان ۔سعودی سرمایہ کاری فورم کے دوران حمدان گلوبل کمپنی نے تاریخی معاہدہ کرتے ہوئے مہارہ ہیومن ریسورس کمپنی کے ساتھ شراکت کااعلان کیاہے۔ کمپنی نے اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط بھی کئے ہیں ۔ 
 معاہدہ کے مطابق حمدان کمپنی ۲۰۳۰ء تک سعودی عرب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں اہم کردار ادا کرے گی اور سعودی کمپنی کو ۵۰؍ہزار باصلاحیت ملازمین فراہم کرے گی۔اس سے باصلاحیت ملازمین کو سعودی میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔ حمدان گلوبل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد آصف خان کے مطابق سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے نائب وزیر بدرالبدر کی موجود گی میں معاہدہ کا فریم ورک تیار کیا گیا ہے اور اس کو اس حتمی شکل دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ معاہدہ کے دوران نائب وزیر موجو دتھے۔ معاہدہ پر دستخط کے دوران مہارہ ہیومن ریسورس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعزیز الکتری بھی موجود تھے۔ متذکرہ ملازمین سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنا تعاون پیش کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے ملازمین کو سعودی میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔
 حمدان گلوبل کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے تعاون سے یہ معاہدہ ممکن ہوسکاہےکیونکہ یہ دونوں عالمی لیڈر سرحدوں کو ختم کرتے ہوئے سبھی کی ترقی کے بارے میں غوروخوض کررہے ہیں ۔ یہ معاہدہ بھی اسی کی مثال ہے۔ کمپنی کے مطابق مہارہ کے ساتھ معاہدہ کے ذریعہ ہم نے نہ صرف تاریخ رقم کی ہے بلکہ بہتر مستقبل کونئی شکل دی ہے۔ اس معاہدہ سے دونوں کمپنیوں کو مالی فائدہ تو ہوگا ساتھ ہی دیگر افراد کیلئے بیرون ملک ملازمت کی راہیں بھی کھلیں گی۔ مہارہ ہیومن ریسورس کمپنی سعودی عرب کی معروف کمپنی ہے جو سعودی حکومت کیلئے ملازمین کی اپائنٹ کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی حمدان گلوبل نے معاہدہ کیاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK