Inquilab Logo

آئین میں ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت، بی جے پی لیڈر للوسنگھ کے بیان پر تنازع

Updated: April 15, 2024, 6:12 PM IST | Inquilab News Network | Lucknow

بی جے پی لیڈر للو سنگھ کے مبینہ ویڈیو جس میں انہوں نے آئین میں ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت کی بات کہی ہے، نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ ان کا یہ بیان مو دی کےحزب اختلاف کے بی جے پی کے ذریعے آئین میں ترمیم کے الزامات کی تردید کے بعد آیا۔ للو سنگھ نے اسے میری ’’زبان پھسل گئی‘‘ قرار دیا۔

BJP Leader Lallu Singh. Photo: INN
بی جے پی لیڈر للو سنگھ۔ تصویر : آئی این این

بی جے پی لیڈر للو سنگھ کے مبینہ تبصرہ کے بعد ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئین میں ترمیم کیلئے لوک سبھا میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ ایودھیا کے ملکی پور میں ہونے والے ایک پروگرام کے ایک ویڈیو میں مبینہ تبصروں پر حزب اختلاف لیڈروں نے شدید تنقید کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے فیض آباد حلقے سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگھ کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کرکے نیا آئین بنانےکیلئے ہمیں د و تہائی اکثریت سے زیادہ کی ضرورت ہے۔ 


کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنگھ کے مبینہ ریمارکس کی مذمت کی اور سوال کیا کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اس طرح کے خیالات کی تائید کریں گے۔ اسی طرح سماج وادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ سنگھ کے خلاف کارروائی کرے۔ چو طرفہ تنقید کے بعد سنگھ نے کہا کہ ان کی ’’زبان پھسل گئی‘‘ تھی اور انہوں ملک کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔ 
 اس سے قبل، بی جے پی ایم پی اننت کمار ہیگڑے اور لوک سبھا انتخابی امیدوار جیوتی مردھا نے بھی اسی طرح کےتبصرہ کے ذرریعے تنازع کھڑا کر دیا تھا جس میں آئین میں تبدیلی کیلئے دو تہائی اکثریت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ وا ضح رہے کہ سنگھ کا یہ تبصرہ وزیر اعظم مودی کی جانب سے اپوزیشن انڈیا بلاک کے ان دعوؤں کو مسترد کرنے کے بعد آیا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت کے تحت آئین میں تبدیلی کی جائے گی۔ مودی نے اس طرح کے دعوؤں کو اپوزیشن اتحاد کے اندر نئے خیالات کی کمی کا اشارہ قرار دیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK