Inquilab Logo

کورونا سےاموات ہزار سے نیچے لیکن تشویش برقرار

Updated: July 12, 2021, 12:59 PM IST | Agency | New Delhi

وائرس کی نئی اقسام کے سامنے آنے سے امو ات میںاچانک اضافہ کابھی اندیشہ ،جان لیوامرض سے متاثر ہونے کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد نسبتاً زیادہ، اب تک۳۷؍ کروڑ۵۷؍ لاکھ۷۰؍ ہزار۲۹۱؍ افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے

Corona`s new variants have raised fears of an increase in deaths.Picture:INN
کورونا کے نئے ویرینٹس کے سامنے آنے سے اموات کے بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔تصویر :آئی این این

ملک میں کورونا سے اموات  ہزار سےنیچے آگئی ہے لیکن یہ کم نہیں ہوئی ہے جس سے تشویش برقرار ہےکیونکہ کورونا کی نئی اقسام کے سامنے آنے سے ان میںاچانک اضافہ کابھی اندیشہ ہے۔ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں۸۹۵؍ افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ  انفیکشن کے ۴۱۵۰۶؍نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں گزشتہ۲۴؍ گھنٹے میں۴۱۵۲۶؍ مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔ملک میں کورونا  سےہ متعلقہ پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عوام کی طرف سے بھی لاپروائی کی جارہی ہے، جس سے کورونا ایک بار پھر خطرہ بن سکتا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے نئے معاملات میں معمولی گراوٹ آئی ہے ۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والےمریضوں کی تعداد اس سے تھوڑی زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ایک ہزار سے نیچے آگئی ہےلیکن اس سے خطرہ کم نہیںہوا ہے۔سنیچر کو۳۷؍ لاکھ۲۳؍ ہزار۲۶۷؍افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک۳۷؍ کروڑ۵۷؍ لاکھ۷۰؍ ہزار۲۹۱؍ افراد کو کورونا ویکسین دی جا چکی ہے۔ اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں کوروناکے۴۰۶۱۱؍ نئے کیسوں کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ۳؍ کروڑ ۸؍ لاکھ۳۶؍  ہزار۳۲۷؍  ہوگئی ہے۔ اس دوران۴۱؍   ہزار۵۲۶؍ مر یضوں کے شفایاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد۲؍ کرو ڑ۹۹؍  لاکھ۷۵؍  ہزار۶۴؍  ہوگئی ہے۔ ایکٹیوکیسز۹۱۵؍  سے گھٹ کر۴؍لاکھ۵۴؍ ہزار۱۱۸؍ رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں۸۹۵؍ مریضوں کی موت کی وجہ سے متوفیوں کی تعداد ۴؍ لاکھ ۸؍ ہزار۴۰؍ ہوگئی ہے۔ ملک میں سرگرم معاملات کی شرح گھٹ کر۱ء۴۷؍ فیصد ، شفایابی کی شرح۹۷ء۲۰؍فیصد اور اموات کی شرح۱ء۳۲؍ہوگئی ہے۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ایکٹیو کیس۱۷۷۶؍اضافے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر۱۱۷۲۷۰؍ ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں۶۰۲۶؍مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والوںکی تعداد۵۹؍ لاکھ۶؍ ہزار۴۶۶؍جبکہ۴۹۴؍ مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار ۵۲۸؍ ہوگئی ہے۔
 اسی عرصے کے دوران کیرالامیں سرگرم معاملات  ۲۱۱۱؍ سے بڑھ کر۱۱۵۷۰۶؍ہوچکے ہیں اور۱۱۸۶۷؍ مریضوں کے صحت یاب  ہونے کے باعث کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد ۲۹؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۹۲۱؍ ہوگئی ہے جبکہ۱۰۹؍مریضوں کی ہلاکت سے متوفیوں کی مجموعی تعداد۱۴۴۸۹؍ ہوگئی ہے۔
 کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال کیس۷۶۵؍ سے گھٹ کر۳۷۱۶۴؍رہ گئے ہیں۔ اسی دوران مزید۴۸؍ مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد۳۵۷۷۹؍ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک۲۷۹۶۳۷۷؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 تمل ناڈو میں سرگرم معاملات کی  تعداد۴۴۷؍ سے گھٹ  کر۳۲۷۶۷؍رہ گئی ہے اورمتوفیوں کی تعداد۴۹۳؍ اموات کے ساتھ۳۳۳۷۱؍ ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں اب تک۲۴۴۹۸۷۳؍مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
 آندھرا پردیش میں سرگرم معاملات۲۹۲۶۲؍ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوںکی تعداد۱۸۷۷۹۳۰؍ جبکہ اب تک۱۲۹۸۶؍ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا  کے سرگرم معاملات۳۸۶؍سے گھٹ کر۱۵۳۰۴؍ رہ گئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے مجموعی طور پر۱۷۸۹۰۳؍ افراد کی موت ہوچکی ہے اور اس ریاست میں اب  تک ۱۴۷۷۹۹۸؍مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
 تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹیو کیس ۲۱۸؍سے گھٹ کر۱۰۷۲۴؍ رہ گئے ہیں جبکہ اب تک۳۷۲۵؍ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی۶۱۶۷۶۹؍ افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیس۱۳۱؍ سے گھٹ کر۴۸۶۲؍رہ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK