Inquilab Logo

لندن سے براستہ دہلی، چنئی پہنچا کورونا متاثرمریض

Updated: December 22, 2020, 1:29 PM IST | Agency | New Delhi

برطانیہ میں  جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی اطلاعات کے درمیان منگل کو لندن سے دہلی کے راستے چنئی آنے والے ۱۴؍ مسافروں میں سے ایک کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے آج صبح ہوائی اڈے پر صحت کی سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے اور اسے کنگ انسٹی ٹیوٹ کے کورونا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Covid Screening - Pic : INN
کووڈ اسکریننگ ۔ تصویر : آئی این این

برطانیہ میں  جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی اطلاعات کے درمیان منگل کو لندن سے دہلی کے راستے چنئی آنے والے ۱۴؍ مسافروں میں سے ایک کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر جے رادھا کرشنن نے آج صبح ہوائی اڈے پر صحت کی سہولیات کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے اور اسے کنگ انسٹی ٹیوٹ کے کورونا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مسافر کے گلے اور سواب کے نمونے پونے کی لیبارٹری میں بھیجے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ اس وائرس کی نئی شکل سے متاثر ہے یا نہیں۔ متاثرہ شخص کے ساتھ پہنچنے والے تمام ساتھی مسافروں کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی بھی جانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ۱۰؍ دنوں میں لندن سے تمل ناڈو کے راستے تریچی ، مدورائی ، کوئمبٹور اور چنئی ہوائی اڈوں کے راستے  یہاں آنے  والے تمام مسافروں کی شناخت کی جا رہی ہے تاکہ ان کی جانچ کرائی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK