Inquilab Logo

مہاراشٹر: وبا کو روکنے کی کوشش مگرنمٹنےکا بھی عزم ، ۵۵؍ ہزار بیڈ تیار

Updated: March 26, 2020, 9:03 AM IST | Agency | Mumbai

ملک میں کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں جہاں اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کرفیونافذ کردیاگیا ہے وہیں  انتظامیہ ناگہانی صورتحال کیلئے بھی تیار ہے۔مہاراشٹر سرکار نے بدھ کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

Market - Pic : PTI
مارکیٹ : تصویر : پی ٹی آئی

ملک  میں کورونا وائر س سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست  مہاراشٹر  میں جہاں اس وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کرفیونافذ کردیاگیا ہے وہیں  انتظامیہ ناگہانی صورتحال کیلئے بھی تیار ہے۔مہاراشٹر سرکار نے بدھ کویقین دہانی کرائی ہے کہ وہ حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ریاستی حکومت کے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ  نے اطلاع دی ہے کہ مہاراشٹر میں ۵۵؍ ہزار بستروں کے ساتھ ۲۲؍ ہزار کمرے تیار ہیں جنہیں ناگہانی صورتحال میں عارضی اسپتال میں تبدیل کیا جاسکتاہے۔  سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈبلیو ڈی منسٹر اشوک چوان نے بتایا کہ ان کمروں کو مشتبہ مریضوں   کے قرنطینہ یعنی الگ تھلگ رکھنےکیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتےہوئے چوان نےبتایا کہ ’’پی ڈبلیو ڈی  نے ۲۲؍ ہزار ۱۱۸؍ کمروں کی گنجائش پیدا کی ہے جن میں۵۵؍ ہزار ۷۰۷؍ بیڈ ہیں۔ انہیں عارضی اسپتال یا قرنطینہ  کیلئے استعمال کیا جاسکتاہے۔‘‘
کہاں کتنے مریض
 اس بیچ مہاراشٹر میں  بدھ کوکورونا کے  ۱۵؍ نئے کیس سامنے آنے کے بعد ریاست میں ’کووِڈ-۱۹‘ سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ۱۲۲؍ ہوگئی ہے۔ ان میں ۳؍ غیر ملکی شہری ہیں۔ قومی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ۶۰۶؍ ہوگئی ہے۔ پورے ملک میں  کووِڈ-۱۹؍ کے ۷۰؍ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کے ۱۲۲؍ مریضوں  کے علاوہ کیرالا کے ۱۰۹، کرناٹک کے ۴۱، گجرات  کے ۳۸، اتر پردیش کے ۳۷، راجستھان کے ۳۶، تلنگانہ کے ۳۵، دہلی  کے ۳۱، پنجاب کے ۲۹، ہریانہ کے۲۸، مدھیہ پردیش کے ۱۴،لداخ کے ۱۳؍ اور تمل ناڈو کے ۱۸؍ کیس شامل ہیں۔
 مہاراشٹر کی صورتحال
 مہاراشٹر میں بدھ کوورنا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد  میں ۱۵؍ نئے مریضوں کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ تعداد ۱۲۸؍ ہوگئی ہے۔  بدھ کو جن ۱۵؍ افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے ۱۱؍ ایسے لوگوں  سے رابطے میں آئے تھے جو بیرون ملک سے آئے تھے اور کورونا سے متاثر تھے۔  بقیہ ۴؍ خود بیرون ملک کا سفر کرچکے ہیں ۔   ان میں سے ۷؍ مریض ممبئی سے ہیں اور ۵؍ اسلام پورہ (سانگلی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ان کےعلاوہ ۳؍ مریض کلیان ڈومبیولی، نوی ممبئی اور پنویل کے ہیں۔  نوی ممبئی کا جو شخص کورونا سے متاثر پایاگیاہے وہ اس فلپائنی   باشندے کے رابطے میں  جو گزشتہ دنوں واشی کی مسجد میں ٹھہراتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK