Inquilab Logo

کورونا وائرس کا اثر : نرملا سیتا رمن کا پریس کانفرنس، تین ماہ تک کم سے کم بیلنس رکھنے کی ضرورت نہیں

Updated: March 24, 2020, 3:26 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کی تعمیل سے متعلق امور پر کئی طرح کی ریلیف کا اعلان کیا۔ سیتارمن نے کہا کہ مالی سال ۲۰۱۹۔۲۰۱۸ کیلئے انکم ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ ۳۰ جون ۲۰۲۰ تک توسیع کردی گئی ہے۔ تاخیر سے ہونے والے انکم ٹیکس پر سود اس عرصے کے دوران ۱۲ فیصد سے کم کرکے نو فیصد کردی گئی ہے۔ ٹی ڈی ایس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی لیکن سود ۱۸ فیصد سے گھٹ کر نو فیصد کردیا گیا۔

Nirmala Sitharaman - Pic : INN
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن ۔ تصویر : آئی این این

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے منگل کے روز انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کی تعمیل سے متعلق امور پر کئی طرح کی ریلیف کا اعلان کیا۔ سیتارمن نے کہا کہ مالی سال ۲۰۱۹۔۲۰۱۸ کیلئے انکم ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ ۳۰ جون ۲۰۲۰ تک توسیع کردی گئی ہے۔ تاخیر سے ہونے والے انکم ٹیکس پر سود اس عرصے کے دوران ۱۲ فیصد سے کم کرکے نو فیصد کردی گئی ہے۔ ٹی ڈی ایس جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی لیکن سود ۱۸ فیصد سے گھٹ کر نو فیصد کردیا گیا۔

جی ایس ٹی فائل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

حکومت نے جی ایس ٹی ریٹرن جمع کروانے اور مارچ ، اپریل اور مئی کی ترکیب سے متعلق ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ۳۰ اپریل ۲۰۲۰ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ حکومت نے قانونی اور ضابطے سے متعلق محاذوں پر کس طرح کا ریلیف دیا ہے

تین ماہ تک کسی بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے پر کوئی بھی ٹرانسیکشن چارج نہیں لگے گا۔

تین مہینے تک کم سے کم بیلنس رکھنے  سے راحت

حکومت نے بورڈ میٹنگ کے لئے سہ ماہی اجلاس کے لئے کمپنیوں کو ۶۰ دن کی ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ نرملا سیتا رمن نے کئی اعلان کیا۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا جب لگتا ہے کہ ملک کی معیشت کورونا وائرس کی وجہ سے ایک نئی قسم کے بحران میں پھنس گئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان پہلے ہی جی ڈی پی نمو میں کمی کے مسئلے سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK