Inquilab Logo

کورونا کی وبا کے سبب این پی آر تا حکم ثانی ملتوی

Updated: March 26, 2020, 9:57 AM IST | Agency | New Delhi

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) کی تیاری کیلئے یکم اپریل سے ہونے والا مجوزہ سروے تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔ مرکز کی جانب سے یہ اعلان ملک گیر لاک ڈاؤن کے وزیراعظم کے اعلان کے دوسرے دن کیاگیا ۔

NPR Postpone - Pic : INN
این پی آر ملتوی ۔ تصویر : آئی این این

کورونا وائرس کی وبا  کے پیش نظر نیشنل پاپولیشن رجسٹر(این پی آر) کی تیاری کیلئے یکم اپریل سے ہونے والا مجوزہ سروے تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے۔ مرکز کی جانب سے یہ اعلان ملک گیر لاک ڈاؤن کے وزیراعظم کے اعلان کے دوسرے دن کیاگیا ۔
  سی اے اے، این پی آر اور این آرسی کے خلاف پورے ملک میں جاری مظاہروں   کے باوجود اپنے قدم پیچھے نہ لینے والی مودی سرکار کو کورونا وائرس ’کووِڈ-۱۹‘ نے پیچھے  ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم  کے ذریعہ ۳؍ ہفتوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد ہی یہ طے تھا کہ یکم اپریل سے شروع ہونے والا این پی آر نہیں  ہوسکے گا۔ بدھ کو  ’تاحکم ثانی  ملتوی کرنے ‘‘کا باقاعدہ اعلان  رجسٹرار جنرل اور سینسس کمشنر آف انڈیا نے کیا۔ وزارت داخلہ کے ماتحت آنے والے اس محکمہ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں پھیل رہے  مہلک کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی زنجیر کو توڑنے کیلئے کیاگیاہے جو ہندوستان میں اب تک ۱۱؍ جانیں لے چکاہے اور ۵۰۰؍ سے زیادہ افراد جس کی وجہ سے متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ سینسس اور این پی آر دو مرحلوں میں ہوناتھا۔ پہلے مرحلے میں گھروں کی گنتی اور ان کی فہرست تیار کی جانی تھی   جسے اپریل سے ستمبر ۲۰۰۲ء کے درمیان مکمل کرنا تھا۔دوسرے مرحلے میںمردم شماری ہونی تھی جو ۹؍ سے ۲۸؍ فروری ۲۰۲۱ء میں مکمل کرنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK