Inquilab Logo

ممبئی میں تیسری موت، متاثرین کی تعداد ۳۸؍ ہوگئی

Updated: March 24, 2020, 7:47 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اتوار کی رات کورونا وائرس سے متاثرہ ۶۸؍ سالہ فلپائنی باشندے کی موت کےبعد ممبئی میںکورونا سے مرنے والوں کی تعداد ۳؍ ہوگئی ہے۔ فلپائنی باشندہ نے ۲۲؍  مارچ کی شب ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ ممبئی میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ۳۸؍ ہوچکی ہے جن میں سے ۳؍  کو بچایا نہیں جاسکا۔ بی ایم سی کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر کے مطابق اتوارکی رات فوت ہونے والا غیر ملکی شہری ۱۳؍ مارچ کو اسپتال داخل کیا گیا تھا۔

Medical Staff doing screening - Pic : PTI
میڈیکل اسٹاف اسکریننگ کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی ٓآئی

اتوار کی رات کورونا وائرس سے متاثرہ ۶۸؍  سالہ فلپائنی باشندے کی  موت کےبعد ممبئی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد  ۳؍ ہوگئی ہے۔  فلپائنی  باشندہ نے  ۲۲؍  مارچ کی شب ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ ممبئی میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد  ۳۸؍  ہوچکی  ہے  جن  میں سے ۳؍  کو بچایا نہیں جاسکا۔ بی ایم سی کے  ڈپٹی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر کے مطابق اتوارکی رات فوت ہونے والا غیر ملکی شہری ۱۳؍ مارچ کو اسپتال داخل کیا گیا تھا۔ اسے ذیا بیطس اور سانس لینے میں تکلیف تھی۔   اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس  کے علاج کے بعد ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی تھی اور پھر انہیں   انہیں کستوربا گاندھی اسپتال سے ایک نجی اسپتال  میں منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔ اس لحاظ سے مرکزی  حکومت کے اعدادوشمار میں  اسے کورونا وائرس سے ہونےوالی موت نہیں تسلیم کیاگیاہے جبکہ بی ایم سی    کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اس موت کو کورونا کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ ممبئی میں  اب تک   ۵۴؍  افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے ممبئی میں رہنے والے ۳۸؍  ہیں جبکہ  ۱۶؍مریض بیرون ممبئی کے ہیں۔  پیر کو مہاراشٹر میں  کورونا کے جونئے مریض سامنے آئے ہیں وہ کلیان  ممبئی  ستارا  سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK