Inquilab Logo Happiest Places to Work

عدالت کا ایف ڈی اے کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کا حکم

Updated: July 31, 2026, 12:26 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

مہاراشٹرفوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ ، بیکری اور دیگر جگہوں کے خلاف کاررائی کررہی ہے ۔

Tukaram Munde. Photo: INN
تکارام منڈے۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹرفوڈاینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)   حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ہوٹلوں ، ریسٹورنٹ ، بیکری اور دیگر جگہوں کے خلاف کاررائی کررہی ہے ۔ان کارروائیوں کے ضمن میں  داخل کردہ عرضداشت پر شنوائی کرتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ عوام کی صحت سے متعلق خدشات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ عدالت نےایف ڈی اے کو فوڈ سیفٹی قوانین نافذ کرنے اور کارروائی کرتے وقت حقیقت پسندانہ رویہ اپنانے کا بھی مشورہ دیا    ۔

  ہائی کورٹ کے کار گزار چیف جسٹس رویندر وی گھوگے کی سربراہی میں نوی ممبئی کے پارک اِن بائے ریڈیسن ہوٹل کی ایف ڈی اے کی کارروائی کے خلاف داخل کردہ عرضداشت پر سماعت کے دوران ہوٹل انتظامیہ نے ایجنسی کے ذریعہ انتہائی سخت رویہ اپنانے کا الزام لگایا ۔  ایف ڈی اے کی کارروائیوں کے خلاف دیگر ہوٹلوں اور فوڈ اسٹیبلشمنٹ نے بھی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی عمارت حادثہ: ہلاکتیں ۹؍ ہو گئیں، امدادی کارروائی کے دوران این ڈی آر ایف افسر زخمی 

مذکورہ معاملہ میں کئے گئے اعتراضات  کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس بامبے ہائی کورٹ نے ایف ڈی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چند روز قبل میری میز کے سامنے اور میز پر کیڑا موجود تھا ، یہی نہیں کمرۂ عدالت میں بھی کبھی مکھیاں آجاتی ہیں ، اس پر آپ کیا کہیں گے۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں اس لئے ہمیں حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہئے ۔‘‘ایف ڈی اے کی جانب سے صفائی پیش کرتے ہوئے وکیل نیہا بھڈے نے عوام کی صحت کے تحفظ کے پیش نظر ایجنسی کے نرم رویہ اختیار نہ کرنے کا جواز پیش کیا۔ عدالت نے دوران سماعت سرکاری محکموں پر کی جانے والی کارروائی سے متعلق جاننا چاہا   جس پر سرکاری وکیل نے منترالیہ اور بی ایم سی کی کینٹین کا معائنہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر لائسنس معطل کرنے کی اطلاع دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK