Inquilab Logo

گڑھوں سے اموات سےمتعلق حلف نامہ داخل نہ کرنے پر عدالت برہم

Updated: January 24, 2024, 9:19 AM IST | Agency | Mumbai

عدالت نے پوچھا کہ بی ایم سی کا عملہ انتخابی ڈیو ٹی اور مراٹھا سماج کےریزرویشن سے متعلق سروے میں مصروف ہےتو کیا ممبئی کی سڑکیں بند کردینی چاہئیں؟

Potholes are seen on a road in Goregaon. Photo: Inquilab ,Anurag Ahire
گوریگاؤں کی ایک سڑک پر جابجا گڑھے نظر آرہے ہیں۔ انقلاب: انوراگ اہیرے

 گڑھوں سے اموات  سے متعلق حلف نامہ داخل نہ کرنے پر بامبے کورٹ  نے شہری انتظامیہ پر برہمی ظاہر کی ہے۔ منگل کو بامبے ہائی کورٹ نے گڑھوں سے ہونے والی اموات پر دائر عرضی پر سماعت کے دوران سخت رخ اختیار کیا، کیونکہ اس سے متعلق شہری انتظامیہ سے حلف نامہ داخل کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔  منگل کو حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا تو ہائی کورٹ نے سخت لہجے میں سوال کیا ،’’بی ایم سی کا عملہ  الیکشن ڈیوٹی اور مراٹھا سماج کی پسماندگی  سے متعلق سروے میں مصروف ہےتو کیا ممبئی کی سڑکیں بند کردینی چاہئیں۔ ‘‘
جسٹس دیویندر اپادھیائے اور جسٹس عارف ڈاکٹر پر مشتمل دور کنی بنچ نے گڑھے سے ہونے والی اموات سے متعلق حلف نامہ داخل نہ کرنے پر برہمی ظاہر کی۔    
عدالت نے اس معاملے پر ایڈوکیٹ رو جو ٹھکر کی عرضی پر سماعت کی جس میں گڑھے سے ہونے والی اموات پر شہری انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا  ہے،ٹھکر کی دلیل یہ ہے کہ ۲۰۱۸ء کے ایک فیصلے میں ہائی کورٹ نے ممبئی اور اطراف کی سڑکوں کے تمام گڑھوں کو بھرنے کرنے کا حکم دیا  تھا۔ اس معاملے پر اس سے  پہلے گزشتہ برس دسمبر میں سماعت ہوئی تھی۔ اس وقت عدالت نے ریاستی حکومت اور شہری  انتظامیہ کو اس عرضی کے جواب میں حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ منگل کو سماعت کے دوران بی ایم سی کا وکیل عدالت میںپیش ہوا اور اس نے حلف نامہ داخل کرنے کیلئے مزیدمہلت طلب کی۔ وکیل نے بنچ کو بتایا کہ شہری انتظامیہ کے عملہ کی اکثریت الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہے یا گھر گھر جاکر مراٹھا سماج کی پسماندگی کا سروے کررہی ہے،   اسی لئے حلف نامہ داخل نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس کےجواب میں چیف جسٹس اپادھیائے نے کہا،’’ یہ کیا بہا نہ ہے ؟ توکیا ممبئی کی سڑکیں بند کردینی چاہئیں ، صرف اسلئے کہ کچھ لوگ الیکشن ڈیوٹی کررہے ہیں تو کچھ مراٹھا ریزرویشن کیلئے سروے کررہےہیں۔ ‘‘
عدالت نے ۱۵؍ فروری کو ہر حال میں حلف نامہ داخل کا حکم دیا تھا۔ آئندہ ۱۵؍ فروری کو اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ شہر میں جاری تعمیراتی کام کب تک مکمل ہوں گے؟ بی ایم سی اپنے حلف نامے میں اس کی بھی وضاحت کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK