Inquilab Logo Happiest Places to Work

بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

Updated: March 23, 2026, 3:59 PM IST | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ حکومت بحران کا شکار ہاؤسنگ اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس کے لیے پروجیکٹ کی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے، تب ہی پروجیکٹ کے لیے امداد دی جا سکتی ہے۔

Nirmala Sitharaman.Photo:INN
نرملا سیتارمن۔ تصویر:آئی این این

 وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ حکومت بحران کا شکار ہاؤسنگ اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس کے لیے پروجیکٹ کی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے، تب ہی پروجیکٹ کے لیے امداد دی جا سکتی ہے۔
 سیتارمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کے لیے سوامی  اسکیم  کے تحت پہلا مرحلہ ۲۰۲۲ء تک چلا۔ اس مرحلے کے لیے ۱۵؍ہزار کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے تھے، جن میں سے صرف۱۰؍ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ سال ۲۰۲۲ء کے بعد سے دوسرا منصوبہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران نےجنگ کے خاتمے کیلئے۶؍ شرائط رکھیں

مرکزی وزیر نے کہا کہ ان پروجیکٹس کے لیے کچھ شرائط رکھی گئی ہیں اور ان سب کا پورا ہونا لازمی ہے۔ اس کے لیے ایک حد مقرر کی گئی ہے اور اگر پروجیکٹ (مقررہ معیار پر) پورا نہیں اترتا تو اس کے لیے سوامی  اسکیم دستیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سوامی اسکیم کے لیے چھ شرائط رکھی گئی ہیں۔ اگر اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا ہے تو ہر منصوبے کے لیے ان شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:علیشا چنائے نے بالی ووڈ میں انڈی پاپ کو فروغ دیا


 سیتارمن نے کہا کہ اسکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، لیکن وہ جانتی ہیں کہ اب بھی بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں اس کا فائدہ نہیں مل سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اسکیموں کے لیے جہاں ضروری شرائط پوری ہیں، وہاں پروجیکٹس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت راجستھان اور کرناٹک میں چھ چھ، اور کئی دیگر ریاستوں میں پروجیکٹس چل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK