• Wed, 19 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وہائٹ ہاؤس میں کرسٹیانو رونالڈو کی سیلفی وائرل، صارفین نے کہا کھربوں ڈائر ایک ہی تصویر میں ہیں

Updated: November 19, 2025, 5:50 PM IST | Washington

عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی۔

Ronaldo And Others.Photo:INN
رونالڈو اور دیگر۔تصویر:آئی این این

 عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی۔ عشائیے میں رونالڈو امریکی صدر اور سعودی ولی عہد کے قریب بیٹھے جہاں ایپل کے سی ای او ٹم کک اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک بھی موجود تھے۔ 
صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت پر کرسٹیانو رونالڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا ۱۹؍ سالہ بیرون رونالڈو کا بہت بڑا فین ہے اور وہ  آج آپ سے ملاقات کرکے بہت خوش ہوا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ رونالڈو کی بیرون سے ملاقات ہو گئی اور میرا خیال ہے اب وہ مجھے تھوڑی زیادہ عزت دے گا کیونکہ میں نے اس کو فٹبال اسٹار سے ملوایا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جاپان: وزیراعظم کا ہینڈ بیگ وائرل؛ قیمت ۸۹۵؍ ڈالر، ۱۴۵؍ سال پرانی کمپنی بناتی ہے

واضح رہے کہ یہ رونالڈو کا۲۰۱۴ء کے بعد امریکہ کا پہلا دورہ تھا، فٹبالر اسٹار مستقل طور پر سعودی عرب میں ہی قیام پذیر ہیں۔ رونالڈو سعودی کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں اور۲۰۲۲ء میں انہوں نے ۲۰۰؍ ملین ڈالر سالانہ تنخواہ پر معاہدہ سائن کیا تھا، سعودی عرب۲۰۳۴ء میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔   رونالڈو اگلے سال عالمی کپ کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لیں گے لیکن پہلے میچ میں ممکنہ طور پر فیفا کی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔  پرتگال نے حال ہی میں ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا جس میں امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو شریک میزبان ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:مشی گن: قرآن کا نسخہ نذر آتش کرنے کی کوشش، مظاہرین اور مسلمانوں میں جھڑپیں

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر، شام نے پاکستان کو شکست دے دی
پاکستان فٹبال ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں شام کے ہاتھوں شکست کا سامنا پڑا ہے۔اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اے ایف سی کوالیفائرز  ۲۰۲۷ء کے اہم مقابلے میں شام نے پاکستان کو ۰۔۵؍گول سے شکست دے دی۔ پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم شام ایک گول سے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ دوسرے ہاف میں شام نے پاکستان کے دفاع کو توڑتے ہوئے مزید چار گول داغ  دیئے۔ شام کی جانب سے محمد الحلک اور یاسین السامیہ نے دو دو جبکہ الہ الدین یاسین نے ایک گول اسکور کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK