• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزیراعظم مودی کے محض ۳؍ گھنٹے کے منی پوردورہ پر تنقیدیں

Updated: September 08, 2025, 8:40 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس نے اس انتہائی مختصر دورہ کو ریاست کے عوام کی توہین قراردیا جو ’’۲۹؍ مہینوں سے وزیراعظم کا انتظار کررہے ہیں۔‘‘

Jairam Ramesh. Photo: INN
جے رام رمیش۔ تصویر: آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی  کے ۱۳؍ ستمبر کے منی پور دورے کا پروگرام منظر عام  پر آنے کے بعد کانگریس نےحکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔  ریاست میں تشدد کے ۲۹؍ ماہ بعد  ہونےوالا وزیراعظم کا یہ دورہ محض ۳؍ گھنٹے کا ہوگا۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے سینئرلیڈر جے رام رمیش نےکہا ہے کہ یہ دورہ ’’نہ‘‘ کے برابر ہے۔انہوں نے اسے منی پور کے عوام کی توہین قرار دیا ہے۔ 
 یاد رہے کہ منی پور ۳؍ مئی ۲۰۲۳ء  سے تشدد کا شکار ہے۔ تشدد کے بعد پہلی بار وزیر اعظم  یہاں کا دورہ کرنے والے ہیں۔کانگریس نے کہا ہے کہ ’’۲۹؍ماہ کے بعد وزیر اعظم اپنے اس دورہ میں وہاں صرف۳؍گھنٹے گزارنے والے ہیں، یہ تو منی پور کے لوگوں کی توہین ہے۔‘‘جے رام رمیش نے  ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ’’۱۳؍ ستمبر کو وزیر اعظم کے منی پور کے مجوزہ دورہ کا ان کے حامیوں کی جانب سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے، لیکن وہ ریاست میں صرف۳؍گھنٹے ہی گزاریں گے۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ ’’جی ہاں، صرف۳؍ گھنٹے۔ اتنی جلدبازی میں کئے جانے والے اس دورہ سے انہیں کیا حاصل ہونے کی امید ہے؟‘‘
 جے رام رمیش کے مطابق یہ دراصل ریاست کے لوگوں کی توہین ہے ۲۹؍ مہینو کا طویل اور تکلیف دہ انتظار کیا ہے۔ کانگریس سے قبل شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے کہا کہ ’’منی پور جا رہے ہیں تو بڑی بات کیا ہے؟ وزیر اعظم ہیں، دو تین سال کے بعد جا رہے ہیں۔ جب منی پور جل رہا تھا، تشدد بھڑک رہا تھا تب جانے کی ہمت نہیں ہوئی۔ اب وزیر اعظم کے عہدہ سے مودی جی کے جانے کا وقت آ گیا ہے تو وہاں سیاحت کیلئےجا رہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK