یں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والی کرسٹل انٹیگریٹڈ سروسیز لمیٹڈ نے فرانس کے مشہور ای ڈی ایف گروپ کی کمپنی سٹیلَم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں۱۰۰؍فیصد حصص حاصل کر لئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 15, 2026, 1:10 PM IST | Agency | Ahemdabad
یں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والی کرسٹل انٹیگریٹڈ سروسیز لمیٹڈ نے فرانس کے مشہور ای ڈی ایف گروپ کی کمپنی سٹیلَم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں۱۰۰؍فیصد حصص حاصل کر لئے ہیں۔
مہاراشٹر اور گجرات میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والی کرسٹل انٹیگریٹڈ سروسیز لمیٹڈ نے فرانس کے مشہور ای ڈی ایف گروپ کی کمپنی سٹیلَم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ میں ۱۰۰؍فیصد حصص حاصل کر لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سٹیلَم انڈیا اب کرسٹل سروسیز کی ذیلی کمپنی بن گئی ہے۔سٹیلَم انڈیا اس سے قبل فرانس کے ای ڈی ایف گروپ (الیکٹرسٹی ڈی فرانس ) سے وابستہ توانائی کمپنی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹاٹا اسٹیل جمشید پور فٹبال اینڈ اسپورٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ۱۰۰؍ روپے میں فروخت کریگی
اس حصول کو ہندوستانی کاروباری برادری کی عالمی توسیع کے نقطۂ نظر سے خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ کرسٹل انٹیگریٹڈ سروسیز کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیتا پرساد کی قیادت میں کمپنی نے مربوط سہولیات کے انتظام کے شعبے سے آگے بڑھتے ہوئے اب شہری الیکٹری فکیشن اور شہری بنیادی ڈھانچے جیسے مستقبل کے لئے اہم شعبوں میں مضبوط قدم رکھا ہے۔سٹیلَم انڈیا کی تکنیکی مہارت کو کرسٹل کے مضبوط آپریشنل پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتے ہوئے کمپنی نے اگلے ۳؍ سے ۴؍ برس میں اس نئے کاروباری شعبے سے سالانہ ۳۰۰؍ سے ۳۵۰؍ کروڑ روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا چین کو ٹرمپ کے ٹیرف سے بچنے میں مدد دینے والے درجنوں ممالک پر الزام
اس توسیع کیلئے کمپنی انجینئرنگ صلاحیت، تکنیکی پلیٹ فارم اور کاروبار کی توسیع پر تقریباً ۱۰۰؍کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک کے ۳۰؍شہروں میں بنیادی ڈھانچے کی خدمات کو وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔