• Sat, 17 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی سینٹرل کے ووکہارٹ اسپتال میں’ ڈا ونچی ایکس روبوٹک سرجیکل سسٹم‘ متعارف

Updated: October 17, 2026, 4:00 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

]ووکہارٹ اسپتال ممبئی سینٹرل نے ڈاونچی ایکس روبوٹک سرجیکل سسٹم متعارف کرایا ہےجس سے اسپتال میں جدید روبوٹ کی مدد سے سرجری کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی میں ہائی ڈیفینیشن تھری ڈی ویژولائزیشن، کلائی کی طرح حرکت کرنے والے آلات اور سرجن کے کنٹرول سے چلنے والے روبوٹک بازو شامل ہیں جو چھوٹے چیروں کے ذریعے زیادہ درستگی کے ساتھ آپریشن کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

Zahabiya Khurakiwala, Dr. Virendra Chauhan, and senior consultants at the launch of the ‘da Vinci Xi Robotic Surgical System’ at Wockhardt Hospital (Mumbai Central). Photo: INN
ووکہارٹ اسپتال (ممبئی سینٹرل) میں’ڈاونچی ایکس روبوٹک سرجیکل سسٹم ‘ متعارف کرائے جانے کے موقع پرذہبیہ خوراکی والا ، ڈاکٹر وریندرچوہان اورسینئر کنسلٹنٹس۔ تصویر: آئی این این

]ووکہارٹ اسپتال ممبئی سینٹرل نے ڈاونچی ایکس روبوٹک سرجیکل سسٹم متعارف کرایا ہےجس سے اسپتال میں جدید روبوٹ کی مدد سے سرجری کی سہولت میں اضافہ ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی میں ہائی ڈیفینیشن تھری ڈی ویژولائزیشن، کلائی کی طرح حرکت کرنے والے آلات اور سرجن کے کنٹرول سے چلنے والے روبوٹک بازو شامل ہیں جو چھوٹے چیروں کے ذریعے زیادہ درستگی کے ساتھ آپریشن کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ نظام خود کام نہیں کرتا بلکہ پورے آپریشن کے دوران سرجن ہی اسے کنٹرول کرتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا استعمال یورولوجی، امراضِ نسواں، معدے اور سینے کی سرجری سمیت مختلف شعبوں میں منتخب آپریشنز کے لئے کیا جا سکتا ہے۔ کم چیرا لگانے والے اس طریقۂ علاج سے مریضوں کو کم خون بہنے، آپریشن کے بعد درد میں کمی اور جلد صحت یابی جیسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ فوائد آپریشن کی نوعیت اور مریض کی انفرادی حالت پر منحصر ہیں۔

ووکہارٹ اسپتال کے ریجنل بزنس ہیڈ اور گروپ ہیڈ انٹرنیشنل بزنس ڈاکٹر ویریندر چوہان نے کہا کہ روبوٹ کی مدد سے سرجری، کم چیرا لگانے والے آپریشنز کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ ڈا ونچی ایکس کے ذریعے سرجنوں کو بہتر انداز میں دیکھنے اور پیچیدہ آپریشنز کے دوران زیادہ درستگی سے آلات استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں مبینہ ووٹ چوری کے خلاف دھرو راٹھی کا لندن میں احتجاج کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹیکنالوجی سرجن کی مہارت کی جگہ نہیں لیتی بلکہ اس کی صلاحیت اور کنٹرول میں اضافہ کرتی ہے۔

ووکہارٹ اسپتال کی منیجنگ ڈائریکٹر ذہبیہ خوراکی والا نے کہا کہ ممبئی سینٹرل میں ڈا ونچی ایکس کا آغاز جدید سرجیکل ٹیکنالوجی مریضوں اور طبی ٹیموں تک پہنچانے کے اسپتال کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تجربہ کار ڈاکٹروں کو جدید سہولتیں فراہم کرنا ہے، تاکہ مریضوں کی بہتر نگہداشت کو ترجیح دیتے ہوئے سرجری کے امکانات کو وسعت دی جا سکے۔اس نظام کے آغاز سے اسپتال میں جدید سرجیکل سہولتوں، ٹیکنالوجی پر مبنی علاج اور مختلف طبی شعبوں کے ماہرین کی مشترکہ مہارت کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK