مظاہرین نے’ووٹ چور گدی چھوڑ‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: October 17, 2026, 4:23 PM IST | Mukhtar Adeel/ZA Khan | Nanded/Malegaon
مظاہرین نے’ووٹ چور گدی چھوڑ‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
دستور بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام مالیگاؤں میں الیکشن کمیشن کی دھاندلیوں اور آئین ہند کے تحفظ کیلئے ایک ریلی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر مجسمہ کے پاس نکالی گئی ۔ اس کی قیادت کمیٹی کی کنوینر اور ڈپٹی میئر شانِ ہند نے کی ۔ اس ریلی میں شیخ آصف ( انڈین سیکولر پارٹی ) ، کیلاش تسگے ( شیوسینا، یو بی ٹی ) ، محمد مستقیم ( سماج وادی پارٹی) ، نکھل پوار ( سماجی کارکن) ، بار کاؤنسل مالیگاؤں کے اراکین اور کانگریس پارٹی کے کارکنان شریک ہوئے ۔ امبیڈکر مجسمہ سے شروع ہونے والی ریلی گاندھی مجسمہ موسم بریج پر ختم ہونے والی تھی لیکن پولیس نے احتیاطی طور پر بیریکیڈ لگا کر اختتامی منزل سے قبل ہی ریلی کو روک دیا ۔ شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الیکشن کمیشن خصوصاً الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی دھاندلیوں کو بے نقاب کیا ۔ گیانیش کمار کو ووٹ چور قرار دیتے ہوئے عہدہ سے استعفیٰ دینے کی مانگ کی ۔ اس موقع پر مالیگاؤں کے ایس ڈی ایم نتن سدگیر اور ایڈیشنل ایس پی سورج گنجاڑ کو مطالباتی خط ریلی کے منتظمین نے دیا۔
یہ بھی پڑھئے: دہلی’لہرا دو ترنگا‘ مارچ: پرکاش راج نے جمہوری حقوق اور پُرامن احتجاج کی حمایت کی
ناندیڑ میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی دھرنا
سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) ناندیڑ کی جانب سے جمعہ کو ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی کے کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے ’’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘‘ سمیت مختلف نعروں کے ذریعے الیکشن کمیشن کے طریقۂ کار پر سوالات اٹھائے۔ اس موقع پر کارکنان نے ایسے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نعرے اور ان سے استعفے کا مطالبہ درج تھا۔