Inquilab Logo

دہیسر: مینگروز کی زمین پر۱۰۰؍ سے زائدغیر قانونی جھوپڑیوں کا بڑے پیمانے پرانہدام

Updated: November 07, 2023, 9:38 AM IST | Ranjit Jadhav | Mumbai

یہاں مینگروز جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی مہم چلاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے مینگروو سیل نے دہیسر کے گنپت پاٹل نگر میں ۱۰۰؍ سے زیادہ غیرقانونی جھوپڑیوں کو منہدم کر دیا۔

A scene of mangrove land demolition in Ganpat Patil Nagar. Photo: INN
گنپت پاٹل نگر میں مینگروزکی زمین پرانہدامی کارروائی کا منظر۔ تصویر:آئی این این

یہاں مینگروز جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی مہم چلاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے مینگروو سیل نے دہیسر کے گنپت پاٹل نگر میں ۱۰۰؍ سے زیادہ  غیرقانونی جھوپڑیوں کو منہدم کر دیا۔ ۲۰۰۵ء کے بعد گنپت پاٹل نگر میں مینگروز کے محفوظ جنگلاتی علاقے پر بہت سی غیر قانونی تعمیرات کی گئی تھیں۔ یہ کارروائی۳۱؍ اکتوبر سے شروع کی گئی جو ۳؍ دن تک جاری رہی۔
 اس نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےرینج فاریسٹ آفیسر سچن کھُنے نے کہاکہ ’’مینگروزو سیل کے عملے نے پولیس، میونسپل عملے اور محکمہ ریوینیو کے عملے کی مدد سے ۱۲۳؍ غیر قانونی جھوپڑیوں کو مسمار کر دیا جو دو ہیکٹر محفوظ جنگلاتی اراضی پر بنے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’غیر قانونی جھوپڑیوں کو گرانے سے قبل قبضہ کرنے والوں کو چند  ماہ قبل نوٹس دیا گیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ غیرقانونی قبضہ دوبارہ نہ ہوں، ہم وہاں ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد ایک کمپاؤنڈ وال تعمیر کریںگے۔  ‘‘
محکمہ جنگلات کا مینگروز سیل ممبئی اور ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن میں مینگروز کی زمین پر بننے والے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف باقاعدگی سے کارروائی کر رہا ہے۔ ماضی میںمذکورہ سیل نے نوی ممبئی میں مینگروز کو تباہ کر کے دوبارہ حاصل کی گئی زمین پر بنی غیر قانونی جھوپڑیوں کو منہدم کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK