دمن کے کلیکٹر سوربھ مشرا نے تھار اور فورچونر کاروں کے مالکان کو سٹرک سلامتی کا عہد دلایا، انہوں نے اجتماع سے کہا کہ سلامتی پیغام کے ساتھ آنند مہندرا کو ٹیگ کریں، انتظامیہ نے تقریب کی ویڈیو جاری کی۔
EPAPER
Updated: September 11, 2026, 5:01 PM IST | Daman
دمن کے کلیکٹر سوربھ مشرا نے تھار اور فورچونر کاروں کے مالکان کو سٹرک سلامتی کا عہد دلایا، انہوں نے اجتماع سے کہا کہ سلامتی پیغام کے ساتھ آنند مہندرا کو ٹیگ کریں، انتظامیہ نے تقریب کی ویڈیو جاری کی۔
مرکز کے زیر انتظام علاقہ دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو میں منعقدہ سڑک سلامتی مہم کے دوران دمن کے ضلع کلکٹر سوربھ مشرا نے کہا کہ تھار’’بھائی گیری‘‘کی گاڑی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ،’’تھار کا مطلب ذمہ داری ہے،‘‘ اور تھار کے مالکان ایسے شہری ہوں جو سڑک پر خواتین اور سڑک حادثات کے متاثرین کی مدد کریں۔تھار اور فارچیونر دونوں بڑی، طاقتور گاڑیاں ہیں، اور خاص طور پر تھار کو ملک بھر میں مہلک سڑک حادثات اور لاپرواہ ڈرائیونگ سے جوڑا جانے لگا ہے۔مشرا نے تھار مالکان سے کہا کہ وہ یہ پیغام سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں اور مہندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہندرا کو ٹیگ کریں۔ بعد ازاں مشرا نے اجتماع سے کہا، ’’ایسی سرگرمی کی وجہ یہ ہے کہ تھار کمپنی کے مالک کو اپنی گاڑی کے بارے میں ملک گیر مہم چلانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھئے: طلبہ مظاہرین پر زیادتی معاملہ کی جانچ کمیٹی میںکوئی تبدیلی نہیں ہوگی
بدھ کی رات دیر گئے، مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ کے محکمہ اطلاعات و تشہیر نے تھار اور فارچیونر مالکان کا سڑک سلامتی عہد لیتے ہوئے ویڈیو ایکس پر پوسٹ کی اور مہندرا کو ٹیگ کیا۔اسی دن کے اوائل میں، دمن کے ایک کھلے میدان میں سینکڑوں تھار اور فارچیونر قطاروں میں کھڑی تھیں، اور ان کے مالکان کو گاڑیوں کے سامنے قطاروں میں کھڑا کیا گیا۔ کلکٹر مشرا اور کئی پولیس افسران ایک چھوٹے اسٹیج پر جمع ہوئے اور ان سے خطاب کیا۔مالکان اور ڈرائیوروں کو میدان میں چہل قدمی کرائی گئی اور گاڑیوں کے گرد چکر لگوایا گیا، جبکہ ان کے ہاتھوں میں سڑک سلامتی کے نعروں والے پلے کارڈ تھے۔ پھر ان کا ہندی میں سلامتی کا عہد لیتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کیا گیا۔عہد میں کہا گیا:’’میں عہد کرتا ہوں کہ تیز رفتاری یا لاپرواہی سے گاڑی نہیں چلاؤں گا۔ میں سڑکوں پر اپنی گاڑی سے اسٹنٹ، ریسنگ یا ڈرفٹنگ نہیں کروں گا، اور نہ ہی دوسروں کو ایسا کرنے دوں گا۔ میں نشے کی حالت میں گاڑی نہیں چلاؤں گا۔‘‘مالکان اور ڈرائیوروں نے یہ بھی عہد کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں میں غیر مجاز تبدیلیاں نہیں کریں گے، جیسے سائلنسر یا لائٹس لگانا، پہیے بدلنا، یا کھڑکیوں پر کالی پلاسٹک فلم چڑھانا۔ انہوں نے عہد کیا، ’’میں غیر ضروری ہارن بجانے سے گریز کروں گا اور قواعد و ضوابط کی پابندی کروں گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: پاچورہ: رائس مل پر ایف ڈی اے کا چھاپہ، ۷۸؍لاکھ کا ذخیرہ ضبط
واضح رہے کہ ملک بھر میں تھار کو مبینہ طور پر بے رحم اور خطرناک ڈرائیونگ کی ثقافت سے جوڑنے والی گفتگو بڑھ رہی ہے، جہاں جان و سلامتی کی پروا نہیں کی جاتی۔ سوشل میڈیا تیز رفتاری، لہراتے ہوئے موڑ کاٹنے اور ڈرفٹنگ کرنے والی تھار کی ریلز سے بھرا ہوا ہے، جن کا مقصد بظاہر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالکان کے لیے بےباک ناقابل شکست ہونے کی شبیہ بنانا ہے۔نومبر۲۰۲۵ء میں، ہریانہ کے اس وقت کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے گروگرام میں کہا تھا، ’’گاڑی کا انتخاب شخص کی ذہنیت ظاہر کرتا ہے۔ تھار گاڑی نہیں، ایک بیان ہے جو کہتا ہے کہ میں ایسا ہی ہوں۔جبکہ کوئی تحقیق تھارر یا کسی اور ایس یو وی کو لاپرواہ ڈرائیونگ یا حادثات کے واقعات سے منسلک نہیں کرتا۔ ساتھ ہی نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو اپنے حادثاتی اعداد و شمار میں گاڑی کی قسم درج نہیں کرتا۔اپنی تقریر میں کلکٹر مشرا نے گاڑیوں کے مالکان سے کہا، ’’میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے آنند مہندرا جی کو ٹیگ کریں تاکہ وہ خود یا ان کے دفتر کے لوگ جان سکیں کہ ہم یہاں کیا مہم چلا رہے ہیں۔ وہ (مہندرا) بھی ہمارے کام سے متاثر ہوں اور تھار کے لیے مہم چلائیں… فٹ پاتھ پر چلنے والی خاتون کو تھار گزرتے دیکھ کر واقعی محفوظ محسوس کرنا چاہیے۔ اگر حادثہ ہو جائے تو گزرتی ہوئی تھار یا فارچیونر زخمی کواسپتال لے جائے۔ ایسی مہم کے ذریعے تھار کا بھائی گیری یا مافیاگیری سے جوڑ ختم کیا جا سکتا ہے۔‘‘کلکٹر کی تقریب اور مہندرا سے گاڑی اور اس کی مبینہ شبیہ کے بارے میں اپیل پر تبصرے کے لیے رابطہ کیا گیا تو مہندرا گروپ کی ترجمان نے کہا کہ وہ دیکھیں گی۔ پریس ٹائم تک ان کا جواب نہیں آیا۔تقریب کے بعد، دمن کے ڈپٹی کلکٹر پریانشو سنگھ نے کہا: "دمن آر ٹی او میں رجسٹرڈ تمام تھار اور فارچیونر گاڑیوں کو دمن ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ سنکلپ یاترا میں مدعو کیا گیا تھا۔ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ غیر مجاز چیزیں ہٹا دیں، جیسے ونڈ اسکرین یا کھڑکیوں پر ٹنٹ، تبدیل شدہ ٹائر، یا بدلے ہوئے ساؤنڈ سسٹم۔ پیغام دیا گیا کہ بھائی گیری اور مافیاگری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دمن کے لوگوں سے ہماری اپیل ہے: محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں اور یقینی بنائیں کہ سڑک پر دوسروں کو چوٹ نہ لگے۔
یہ بھی پڑھئے: آسام میں ۷۳؍ مکانات کی مسماری پر گوہاٹی ہائی کورٹ برہم، انتظامیہ سے وضاحت طلب کی
ذہن نشین رہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا و نگر حویلی، دمن و دیو، اور لکشادیپ کے منتظم پرفل پٹیل کی سالگرہ کےموقع پر۲۷؍ اگست کو دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو کے بی جے پی جنرل سکریٹری جگنیش پٹیل نے دمن شہر میں۱۰۰؍ سے زائد تھار گاڑیوں پر مشتمل ایک ریلی نکالی تھی، ذرائع کے مطابق، یہ تھار گاڑیاں سب کالی رنگ کی تھیں، ان کی کھڑکیاں ٹنٹیڈ تھیں اور سائلنسر تبدیل کیے گئے تھے، اور انہوں نے دمن میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر کیا تھا۔جب تھار ریلی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان پر کافی تنقید ہوئی،پرفل پٹیل، جو اپنی سالگرہ کے موقع پر دمن میں نہیں تھے، نے مبینہ طور پر جگنیش پٹیل کی طرف سے منعقدہ اس ’’تقریب‘‘ پر ناراضیگی ظاہر کی ساتھ ہی انہوں نے سڑک سلامتی مہم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔